آدھا چمچ رات پانی میں بھگو دیں ہاتھ اور پاؤں کی جلن سمیت 12 بیماریوں سے نجات

آج ہم آ پ کو زبردست اور آسان گھریلو ٹوٹکہ بتائیں گے جوگرمیوں میں بھی آپ کے جسم میں اے سی جیسی ٹھنڈ ک پیدا کردیگا یہ نسخہ جگر معدے اور پیٹ کی گرمی کو ختم کرتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ کے ہاتھ اور پاؤں میں جلن ہوتی ہے تو اس کے استعمال سے جلن کا بھی خاتمہ ہوگا۔یہ نسخہ ہڈیوں کو مضبوط بنائیگا ۔

جسم کو طاقت دیگا اور آپ کو گرمیوں کی تپش اور لوسے بھی بچائے گا ۔ جلد پر پڑی جھڑیوں کا خاتمہ کریگا اور گرمیوں کے موسم میں آپ کے جسم جو پانی کی کمی ہوجاتی ہے ۔اس کو بھی پورا کریگا ۔ یہ بہت زبردست اور آسان نسخہ ہے ۔ آپ نے اسے ایک بار ضرور استعمال کرنا ہے ۔ اس نسخہ کو کیسے بنانا ہے اس کو کیسے استعمال کرنا ہے۔نسخہ بنانے کیلئے ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ گوند کتیرہ ہے جو کہ کسی بھی پنساری کی دکان سے باآسانی اور سستے داموں مل جائیگا ۔ آپ صرف پچاس روپے کا لے لیں کافی عرصہ اس کو استعمال کرسکیں گے ۔

گرمیوں میں کافی کارآمد ثابت ہوتا ہے اور جسم سے گرمی کا خاتمہ کرکے ٹھنڈ ک پہنچاتا ہے آپ نے کرنا یہ ہے کہ آ پ نے دس سے پندرہ گرام گوند کتیرہ رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دینا ہے ۔ اگلے صبح جب آپ اس کو دیکھیں گے تو یہ گوند کتیرہ پھول کر دگنی مقدار میں ہوچکا ہوگا یہ پھولنے کے بعد آپ کوایسے دکھے گا جیسے کرش کی گئی برف ہوتی ہے ۔ آپ نے اسے ہمیشہ بھگو کر ہی استعمال کرنا ہے ورنہ یہ معدے کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔ آپ نے اسے گرمیوں کے موسم میں کیسے استعمال کرنا ہے آپ نے تھوڑی مقدار میں دہی لینا ہے اس میں ایک چمچ بھگویا ہوا گوند کتیرہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں

اس کو استعمال کرلیں آ پ نے اس کا استعمال نہار منہ ناشتے سے پہلے کرنا ہے ۔ آپ پراٹھوں وغیرہ کا ناشتہ کرتے ہیں ۔تو اسے ایک گھنٹہ پہلے اس دہی کو استعمال کرلیں ۔ دہی میں استعمال کرنے کے ساتھ آپ اس کو لسی میں بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اسے دودھ اور کسی اور مشروب کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ جیسے مناسب لگے اچھے اور بہترین نتائج کیلئے آپ نے اسے ہفتے میں دوسے تین بار لازمی استعمال کرناہے ۔ یہ نسخہ آپ کو بہت عام لگ رہا ہوگا اس کو استعمال کرنے کے اتنے سارے فوائد ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ۔آپ کی صحت اچھی ہوجائیگی جگر مثانے کی گرمی کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اس کے علاوہ پٹھوں اور جوڑوں کے درد سے بھی یہ نسخہ بچائے رکھے گا۔ اس لیے آپ نے اسے ضرور استعمال کرنا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked