آدھا چمچ کھانے کےبعد کھائیں قبض، گیس ، تیزابیت جڑ سے ختم

پیٹ اچھے طریقے سے صاف نہ ہونا، قبض رہنا ، اور خوراک سے صیحح سے ہضم نہ ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹ کا بھاری رہنا بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ جب ہمارا پیٹ صیحح طرح سے صاف نہیں ہوتا ہے۔ تو اس سے سارا دن پیٹ درد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ قبض کی بیماری پچاس سے بھی زائد  نئی بیماریوں کی  بنیادی وجہ بنتی ہے۔ کیونکہ قبض ہونے پر ہماری آنتوں پر  کمزوری ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لیور  پر بھی اس کا برا اثر پڑتا ہے ۔ جس سے ہمارا لیور دن بدن کمزور ہوتا چلاجاتا ہے۔ اور اس کا اثر بالوں کی کمزوری کی شکل میں سکن پر پمپلز، داغ دھبے اور جسم  میں گرمی کیصورت میں بھی نظر آنے لگتا ہے۔ کچھ لو گ پیٹ بھاری رہنے  اور قبض کے دوران ہونے والے مسائل کو نظر انداز کرنےکی غلطی کر بیٹھتا ہے۔

جس کا نتیجہ انہیں خطرنا ک بیماری کی شکل میں ہی بھگتنا پڑتا ہے۔ آج آپ کو قبض ، پیٹ کا بھاری رہنا اور پیٹ صاف نہ ہونےکےمسئلے کو  پہلے استعمال سے جڑ سے ختم کرنے کے لیے  بہت ہی اثردار اورآسان گھریلو نسخے کے بارے میں بتارہے ہیں۔ اس نسخے کو تیار کرنے کےلیے زیرہ ، اجوائن، سونف اور گڑ کی ضرور ت ہوگی۔ اس کو بنانے کےلیے سب سے پہلے ایک باؤل میں دو چمچ زیرہ کو ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں دو چمچ اجوائن کے شامل کرکے ایک چمچ  سونف ڈال کر انہیں باریک پیس کر ان کا پاؤڈر تیار کرلیں۔ اس کے بعد آپ گڑ کو بھی باریک پیس کر ڈال دیں۔ اور اگر گڑ سے بنی شکر اس میں شامل کردی جائے۔ تو یہ زیادہ فائدہ مند ثا بت ہوتی ہے۔ اس  میں اجوائن کو شامل کیا ہے۔ جو پرانی سے پرانی قبض ، پیٹ کی گیس اور آنتوں کی صفائی کرنے میں  سب سے زیادہ اثردار ہے۔

سونف نہ صرف پیٹ درد سے نجات دلانے میں کامیاب ہیں۔ بلکہ یہ قبض کو منٹوں کو ختم کرنے میں اثردار ہیں۔ اکثر ہمیں کھانے کے بعد گڑ کی تھوڑی سی مقدار ہمیں کھانےکی اصلاح دی جاتی  ہے۔ کیونکہ گڑ کا استعمال پرانے زمانےسے  ہی پیٹ سے جڑی بیماریوں کو دور کرنے  کےلیے کیا جارہا ہے۔ کیونکہ اس کے اندر خوراک کو جلد ی ہضم کروانے اور پیٹ میں اکٹھے ہو چکے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے کی بھی قابلیت موجود ہے۔ اس لیے آپ دن میں ایک بار چاہے صبح کےکھانے کے آدھے گھنٹے بعد یا پھر دوپہر کے کھانے کے آدھاگھنٹے بعد آدھا چمچ اس پاؤڈر کو کھائیں۔ اور اوپر سے آدھا گلاس پانی بھی پی لیں۔ اس کو ایک بار ہی پی لینے سے آپ پیٹ کی گیس، آنتوں کی کمزوری اور قبض کو پوری طرح  سے جڑ سے ختم کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ اس پاؤڈر کو ایک سے ڈیڑھ ماہ تک سٹور کرکے بھی آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔

اور جن لوگوں کو پرانی قبض کی شکایت ہے۔ وہ دو سے تین دن تک اس کو استعمال کرنے سے پوری طرح سے پرانی سے پرانی قبض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس نسخہ کو استعمال کرنے کے ساتھ ہی آپ کو کچھ سب سے زیادہ ضروری باتوں کا خیال رکھنا بھی ضرورت ہے۔ جن میں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ کیونکہ کئی بار پانی  کی  کمی  بھی قبض کی کمی  کی بنیادی وجہ بنتی ہے۔ اور ساتھ آپ قبض کو پیداکرنے والی اور پیٹ میں ٹاکسنز کو بڑھانے والی چیزوں کو کھانےسے بھی پرہیز کریں۔ ایسا کرنےسے آپ باآسانی پیٹ درد، پیٹ کی گیس، آنتوں کی  کمزوری  اور قبض کو بھی جڑ سے ختم کرسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.