آم کے پتوں کی چائے 15زبردست فوائد

سینکڑوں سالوں سے انسان مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں پر انحصار کرتا آرہا ہے اور ان پودوں اور بوٹیوں کے فوائد نسل درنسل ایک دوسرے تک منتقل ہوتے رہتے ہیں اور ان میں سے بہت سے فوائد کے بارے میں اب سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہوچکاہے۔آج ہم آپ کو جس درخت کے پتوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے اس کے پھل کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے

اور جس کی لذت اور فوائد کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جی ہاں آج ہم آپ کو آم کے درخت کے پتوں کے فوائد بتائیں گے جو آپ کیلئے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔وہ لوگ جن کو ذیا بیطس کی شروعات ہویا وہ ذیابیطس کی بارڈر لائن پر ہوں ایسے مریضوں کو آم کے پتوں کی چائے دے کر فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہوتا ہے کہ اس کا شوگر لیول صرف اس چائے سے ہی کنٹرول ہوجائے۔اس کی چائے کی تیار کیلئے آم کے تین سے چارپتے دھوکر رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو کررکھ دیں اور صبح نہار منہ چھان کرپی لیں ان پتوں میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے

جوکہ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ان پتوں میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ خ و ن کی شریانوں کو مضبوط کرتے ہیں اور دوران خ و ن کو بہتر بناتی ہیں اس کیلئے بھی اوپر بتائے گئے طریقے سے آم کے پتوں کی چائے بناکر دن میں ایک سے دو بار پی سکتے ہیں۔عام طور پر گرمی کے موسم میں یا پریشانی کے عالم میں ہونیوالی گھبراہٹ سے بھی یہ پتے نجات دلواتے ہیں رات بھر بھگوئے ہوئے پتوں کے پانی کو چھان کر دو یا تین کپ پانی ایک بالٹی پانی میں شامل کریں اور اس پانی سے نہالیں اس سے ایک جانب تو گرمی کے اثرات ختم ہونگے

اس کے ساتھ ساتھ تازگی حاصل ہوگی اور بے چینی کاخاتمہ ہوجائیگا۔گرد ےاور پتے کی پتھری انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کا علاج عام طور پر بغیر آپریشن کے نہیں ہوتا ہے مگر حکیمی نسخے کے مطابق آم کے درخت کے پتوں سے اس کا علاج ممکن ہے اس کیلئے آم کے پتوں کو چھاؤں میں سکھالیں اور ان کو پیس کر ان کا ایک سفوف بنالیں اس کےبعد دن میں ایک سے دوبار اس سفوف کو سادہ پانی کیساتھ کھالیں کچھ ہی دنوں میں پتھری کا نام ونشان بھی نہ رہے گا۔

یہ پتے نزلہ زکام کھانسی یہاں تک کہ دمے کے مریضوں کیلئے بھی بہت مفید ہوتے ہیں ۔آم کے پتوں کو پانی میں ابا ل کر ان کا قہوہ بناکر اس قہوے میں تھوڑی سی مقدار شہد کی شامل کرکے اس کو پی لینے سے کھانسی میں فوری آرام ملتا ہے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہوجاتی ہے ۔پیچس آنے کی صورت میں چھاؤں میں خشک کیے گئے آم کے پتوں کے سفوف کو سادہ پانی کے ساتھ دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کو بہترین رزلٹ دیکھنے کو ملیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked