آواز کا بیٹھ جانا گلے کی خرابی کا علاج

آج بات کریں گے آواز کا بیٹھ جانا ، جس کو عام الفاظ میں کہتے ہیں ۔ گلہ بیٹھ گیا ہے۔ جس سے آپ کی آواز صیحح نکل نہیں پاتی۔ آپ اونچی آواز میں بولنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ آواز پتلی ہوجاتی ہے۔ یہ یا تو زیادہ ٹھنڈ ی چیز کھانے کی وجہ سے ہوتاہے۔ یا زیادہ گرم اشیاء کرنے کی وجہ سے ، مطلب گرم گرم چیزیں کھانیں۔ یخ ٹھنڈ ا پانی پینا ، یہ گر م سرد جب ہوجاتا ہے تب بھی یہ مسئلہ دیکھنے میں آتا ہے۔ خاص طور پر یہ نسخہ جو نعت خواں حضرات ہیں ۔ یا قرآن پاک کے قاری ہیں۔ جو کلام قرآن پاک کرتے ہیں۔ ان کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔ آواز زور لگانا، اکثر جلسوں کے اندر لوگ نعرے لگا رہے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد کیا ہوتا ہے کہ آواز بیٹھ جاتی ہے۔ سوج جاتی ہے۔ آج کا نسخہ بہت سادہ ہے ۔ آپ نے ایک دو چیزیں استعمال کرنی ہیں۔ آپ نے اس کی چٹنی بنا لینی ہے۔ اس کو استعمال کریں۔ ایک تو آواز سریلی ہوجائے گی۔

اور جو آواز بیٹھ گئی ہے۔ وہ واپس آجائے گی ۔ نعت خواں کے لیے بھی بہت ہی اچھا نسخہ ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو کباب چینی آپ کو چاہیے ہوگی۔ اور دوسرے چیز جو ہے وہ خالص شہد ہے۔ صرف دو چیزیں چاہیے ہوں گی۔ یہ دونوں چیزیں آپکو پنسار سے مل جائیں گی ۔ اگر وزن کی بات کرلیں۔ تو کباب چینی دس گرام ، اس کا پاؤڈ ر کرلینا ہے۔ اورخالص شہد ساٹھ گرام لینی ہے۔ اگرآپ مقدار کو بڑھانا چاہتے ہیں تو بڑھا سکتے ہیں۔ آپ نے کبا ب چینی کا پاؤڈر بنا کر ساٹھ گرام شہد کے اندر مکس کرکے کسی ڈبی کے اندر ڈال کر اس کو رکھ لیں۔ آپ کی چٹنی تیار ہوجائے گی۔ دن میں چار پانچ مرتبہ یا چھ مرتبہ آپ انگلی کی مدد سے چاٹتے رہیں۔ انشاءاللہ! پہلے دن کے استعمال سے ان کا یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ اول تو پہلی دوسری خوراک میں آپ کو فرق محسوس ہونے لگے گا۔ ایک دن کے استعمال سے آپ کی آواز بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔ یہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے۔ اگر نعت خواں کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔ تو ان کےلیے بہت ہی زبردست نسخہ ہے۔ یہ بہت ہی آزمودہ اور مجرب نسخہ ہے۔ انشاء اللہ! آپ کو اس کا اچھا رزلٹ ملےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *