اس پودے سے چینی اپنے کچن میں تیار کریں

اس تحریر میں ایک ایسے پودے کی بات کی جارہی ہے جس کی وجہ شہرت مٹھاس ہے یعنی پوری دنیا میں یہ پودا اپنے میٹھے پن کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے جانا جاتا ہے اس کے پتے چینی سے پندرہ گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں جب کہ اس کا عرق چینی سے دو سو سے تین سو گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے اور سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ اس میں نشاستہ اور ہرارے نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شوگر کے مریض بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں شوگر کے مریض نہ صرف اسے استعمال کرسکتے ہیں بلکہ یہ شوگر کا علاج ہے شوگر کے مریضوں کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں اس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے اس پودے کا نام سٹیویا ہے آپ کو کسی بھی بڑی نرسری سے آسانی سے مل جائے گا آپ اسے اپنے گھر میں کیاری میں یا پھر گملوں میں بھی اُگا سکتے ہیں اس میں پوٹاشیم زنک کیلشیم میگنیشیم تانبا اور فاسفورس جیسے قیمتی اجزاء پائے جاتے ہیں سب سے پہلے تو اس کے طبی فوائد لکھتے ہیں

اور پھر اس کا طریقہ استعمال بھی لکھتے ہیں یہ اتنا میٹھا ہونے کے باوجود شوگر کا علاج ہے یعنی اس سے شوگر اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے دانتوں کی تکالیف میں مفید ہے مسوڑوں کا پھولنا مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے اسی طرح جلدی امراض میں بھی بہت ہی مفید ہے الرجی چہرے کے دانے کیل مہاسوں میں مفید ہے اس میں کیلشیم کی وافر مقدار ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے یہ عورتوں بچوں اور بوڑھوں میں سبھی میں یکساں مفید ہےاس سے معدہ کی تیزابیت دور ہوتی ہے السر میں مفید ہے خ و ن کی نالیاں اس سے مضبوط ہوتی ہیں اس سے دماغی طاقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے موڈ بہتر ہوتا ہے یہ ایک بہترین جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہے جو ناصرف کینسر کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتا ہے بلکہ یہ موٹاپا بھی کم کرتا ہے سٹیویا چینی کا بہترین نعم البدل ہے جس کا کوئی نقصان نہیں جس طرح آج کل چینی کا بحران چل رہا ہے ایسی صورت حال میں کاشتکاروں کو آگے آنا چاہئے اس کو کاشت کرنا چاہئے اور کروڑوں روپے کمائیں فی ایکڑ اس کے پتوں کی پیداوار چالیس سے پنتالیس من ہے سٹیویا کے اوپر تحقیق کا کام ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ہوا اگر آپ اس کو کاشت کرنا چاہتے ہیں

تو ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں اس پودے کو ٹھنڈے علاقوں میں کاشت کر کے آپ بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں پودے کے اوپر جب پھول آجائیں تو پھر اس کے پتے توڑ کر سایہ میں خشک کرلیں پتے خشک ہوجائیں تواس کا پاؤڈر بنالیں اس پاؤڈر کو آپ چائے بنانے کے لئے یا پھر کوئی بھی میٹھی ڈش بناتے وقت حسب ضرورت استعمال کریں ۔اگر آپ اس کے تازہ پتے چبائیں گے تو آپ کو بہت زیادہ میٹھا ہونے کی وجہ سے اس کا ٹیسٹ بٹر محسوس ہوسکتا ہے سٹیویا کے خشک پتے آپ کو بڑے بڑے سٹورز سے بھی مل جائیں گے لیکن آپ نے اس کا پاؤڈر یا پھر اس کا عرق بازار سے نہیں خریدنا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ خالص نہ ہو۔آپ جب بھی خریدیں اس کے ڈرائی پتے ہی خریدیں آپ اس کے بیج بھی لگاسکتے ہیں اور اس کے اوپر والا چار انچ کا حصہ کاٹ کر گملے میں مٹی میں لگاسکتے ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *