املی آلو بخارے شربت

جیسے جیسے گرمی بڑھتی ہے۔ تو گرمی کی وجہ سے جسم  میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ جب پانی کی کمی ہوتی ہے تو نمکیات کی بھی کمی ہوجاتی ہے۔ بازاری کولڈ ڈرنک کے بجائے آپ گھر میں کولڈ ڈرنک بنائیں ۔ آپ خود بھی پئیں۔ اور اپنے مہمانوں کو بھی پلائیں ۔ اس ڈرنک میں وٹامن اے ، سی ، بی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے آپ کو بھو ک بھی زیادہ لگے گی۔ اگر آپ کے معدے کا مسئلہ ہے وہ بھی حل ہوجائےگا۔جگر کی گرمی کے لیے ، معدے کی گرمی کے لیے بہت ہی زبردست ڈرنک ہے۔ گرمی کا دشمن ہے یہ ڈرنک۔ اس کے علاوہ یہ یرقان کے مریضوں کے لیے بھی یہ بہت ہی اچھی چیز ہے۔ ہائی بلڈ پریشر والے بھی اس نسخہ کواستعمال کرسکتے ہیں۔ جن لوگوں کا بلڈپریشر ہائی رہتاہے۔ وہ اس میں نمک کا  استعمال نہ کریں۔

وہ بغیر نمک کے اس انرجی ڈرنک کو پئیں۔ املی اور آلوبخارے کی ڈرنک جسے بنانا بہت ہی آسان ہے۔ اب آپ کو نسخہ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں؟ اس کو بنانے کےلیے سب سےپہلے ایک صاف پیالی لیں۔ اس میں خشک آلو بخارے تین سے چار عدد شامل کردیں۔ اور اتنی ہی مقدار میں املی شامل کردیں۔ اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ساری رات کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ ساری رات رکھنے کےبعد پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ اب ان میں سے ساری گھٹلیاں نکال لیں گے ۔ یہ بہت ہی زبردست انرجی ڈرنک  بنے گی۔ اب اس میں ایک چمچ چینی کا ڈال دیں۔ تھوڑا سا اس میں کالا نمک ڈال دیں۔ کالا نمک بھی  آپ کے معدے کےلیے بہت ہی اچھی چیز ہے۔

یہ گرمی کاتوڑ ہے۔ اس کےعلاوہ معدے اور جگر  میں جو گرمی ہے۔ اس کا بھی دشمن  ہے۔ یہ بہت ہی زبردست شربت بنے گا۔ اب ساری چیزوں کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ اب گلاس میں تھوڑی سی آئس ڈال دیں۔ اور اس میں ڈرنک کو ڈال دیں۔ اور اس کو مکس کرکے اس کو ٹھنڈا کردیں۔ اب آپ کا ڈرنک تیار ہے۔ اب اس ڈرنک کو خود بھی پئیں اور اپنے مہمانوں کو بھی پلائیں۔ بازاری جو ڈرنک ہوتےہیں۔ وہ آپ کو فائدہ نہیں بلکہ بہت زیادہ نقصان دیتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ گھر میں بنائیں ۔ فریش بھی بنیں گی۔ اور صاف ستھری بھی بنیں گی۔ ایک بار ضرور آزما کر دیکھیں ۔ آپ کو اس ڈرنک کو پینے سے تازگی ملے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.