انتہائی فائد ہ مند یہ چھلکے ہم ضائع کر دیتے ہیں لیکن یہ شوگر کے مریضوں کے ساتھ کیا کرتے ہیں ؟

دنیا میں خوراک کی قلت خوراک نہ ہونے سے پیدا نہیں ہوتی بلکہ خوراک ضائع کرنے سے پیدا ہوتی ہے دعوتوں اور شادیوں وغیرہ میں کھانا ضائع کرنا

تو ہمارے معاشرے کی ایک عام عادت ہے اور بہت سا کھانا ہم کوکنگ کے دورا ن بھی فالتو سمجھ کر ضائع کردیتے ہیں ۔ اس تحریر میں ایسے کھانوں کے چھلکوں کا ذکر ہو گا جو عام طور پر پھینک دیئے جاتے ہیں کیونکہ اکثریت ان کےفوائد سے آگاہ ہی نہیں ہوتی تو اس تحریر میں ہم ان کی غذائی صلاحیتوں کے متعلق لکھیں گے تا کہ آپ اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔پہلی چیز ہے انڈے کے چھلکے ،کیلشیم ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم منرل ہے جس کی کمی ہماری صحت پر کئی برے اثرات پیدا کرتی ہے اور انڈے کے چھلکے کیلشیم اور دوسرے منرلز سے بھر پور غذا ہے اور ایسے افراد جن کو کیلشیم کی کمی ہے وہ انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر اسے جوس یا کھانے وغیر ہ میں شامل کر کے اپنی یہ کمی دنوں میں پوری کرسکتے ہیں دوسری چیز ہے

تربوز کا سخت سفید حصہ تربوز ایک انتہائی مزیدار پھل ہے جو بے شمار خوبیوں کا حامل ہے اور اسے عام طور پر جب کاٹا جاتا ہے تو اس کے چھلکے کے اندر والا سفید اور سخت حصہ ضائع کر دیا جاتا ہے حالانکہ یہ حصہ بھی کئی غذائی خوبیوں کا حامل ہے اور اگر اس کو سرکہ میں ڈال کر اس کا اچار بنالیا جائے تو یہ ایک انتہائی مزیدار کھانا بن سکتا ہے تیسری چیز ہے گوبھی کے پتے یہ عام طور پر پھینک دیئے جاتے ہیں حالانکہ گوبھی کے پتوں میں آنکھوں کی صحت کے لئے بیٹا کیروٹین ،آئرن اور کئی وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں گوبھی کے پتوں کا ساگ بنایا جاسکتا ہے اسے سوپ میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے کئی اور کھانے بھی پکائے جا سکتے ہیں بجائے اس کے کہ انہیں ضائع کردیا جائے چوتھی چیز ہے گاجر کا چھلکا گاجر کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے جو صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرسکتا ہے اور کئی میٹھے اور نمکین کھانے ایسے ہیں جن میں گاجر کا چھلکا بھر پور ذائقہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،بند گوبھی کا سخت حصہ کاٹتے وقت اس کے اندر موجود سخت حصہ فالتو سمجھ کر ضائع کردیا جاتا ہے اگر اسے اچھے طریقے سے پکایا جائے

تو یہ جہاں انتہائی مزیدار اور دلچسپ ذائقہ فراہم کرے گا وہاں کھانے کی کمی کو بھی پورا کرے گا کیلے کے چھلکے پوٹاشیم میگنیشیم اور کیلشیم جیسے اہم منرلز اور کئی وٹامنز سے بھر پور کیلے کا چھلکا اگر اسے پکا کر کھایا جائے تو ہماری صحت کو کئی طریقوں سے فائدہ دے سکتا ہے۔لہسن کا چھلکا اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں شامل ہیں اور مختلف ممالک میں کئی شیف حضرات لہسن کے چھلکے سے ویجیٹیبل یخنی بناتے ہیں جو جہاں صحت کے لئے مفید ہے وہیں کھانے کے ذائقے کو بھی دوبالا کردیتی ہے آٹھویں چیز ہے سٹابری کے پتے اس پھل کے پتے اینٹی آکسیڈنٹ اینٹی انفلامینٹری کارڈیو پروٹیکٹو ایلیمنٹس کے ساتھ ہماری صحت کو بہت سی بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر انہیں خوراک میں روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو کئی بیماریاں جسم میں سر نہ اٹھا سکیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

beylikdüzü escort bahçeşehir escort