اپنا حق جائیداد رقم یا کوئی بھی چیز واپس لینے کےلیے وظیفہ

اگر آج کوئی شخص کسی پر ظلم وزیادتی کرکے اس کا حق مار رہا ہے۔ یا آپکو کسی کے ظلم کا دڑ ہے۔ کسی کا خوف آپکے ذہین میں مسلط ہوگیا ہے۔ یا کوئی ایسا شخض جسکی تنخواہ پیسے پھنسے ہوئے ہیں۔ کسی کے معاملات مزید دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ اگر کوئی کہتا پے کہ میرے کام کی کوئی امید نہیں ہے کہ حل ہوجائے۔ تو وہ ڈیپڑیشن میں جانے یا پریشان ہونے کی بجائے یہ عمل صبح شام کرے۔ ان شاءاللہ! اللہ اسکی غیب کے خزانوں سے مدد کریں گے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذوالنون ( یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی: “لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين”ترجمہ: “تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو پاک ہے، میں ہی ظالم ( خطاکار ) ہوں”۔ کیونکہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا

تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا۔”لَآ اِلَهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ” ( صبح، شام سو مرتبہ پڑھیں۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے،پاک ہے تو، بے شک میں ظالموں میں سے ہوں۔ سیدنا ابوسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی قوم سے خوف ہوتا تو فرماتے”اللهم إنا نجعلك في نحورهم ونعوذ بك من شرورهم‏”ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھے ان کے بالمقابل کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں”۔” اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ”صبح ،شام سومرتبہ پڑھیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔کہ : کلمہ “حسبنا الله ونعم الوكيل‏”ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا، اس وقت جب ان کو آگ میں ڈالا گیا تھا اور یہی کلمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کہا تھا جب لوگوں نے مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے کہا تھا کہ لوگوں ( یعنی قریش ) نے تمہارے خلاف بڑا سامان جنگ اکٹھا کر رکھا ہے

ان سے ڈرو لیکن اس بات نے ان مسلمانوں کا ( جوش ) ایمان اور بڑھا دیا اور یہ مسلمان بولے کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کام بنانے والا ہے۔” حَسْبُنَا اللهُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ المولی ونِعْمَ النصیر”صبح ،شام سو مرتبہ یہ کلمات پڑھیں۔الله ہمیں کافی ہے اور وہی بہترین کار ساز ہے۔ بہترین پرودگار ہے وہ بہترین مددگا ہےپانچ وقت نماز ذکروازکار کی پابندی کرنے کے ساتھ ہر ایک دعا کو سو مرتبہ (یعنی تینوں دعاوں کو صبح تین سو مرتبہ) پڑھیں اور شام عصر کی نماز کے بعد ہر دعا کو سو مرتبہ (تینوں دعاوں کو تین سو مرتبہ) پڑھیں آپ کا کوئی پھنسا ہوا کیس، پیسے ہیں یا کوئی بھی معاملہ پھنس چکا ہے آپ یہ وظائف پڑھ کہ اللہ رب العزت سے کامل یقین سے دعا کریں اللہ آپکو اس مصیبت سے نکال دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bursa escort beylikdüzü escort akbatı escort