اگریہ علامات آپ میں ہیں تو آپ کے گردوں میں خط۔رناک انفیک۔شن ہے

گردے انسانی جسم کے اہم ترین حصے ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب پشت کے ساتھ لوبیا کی شکل کے یہ اعضاء فلٹر پلانٹ کا کام کرتے ہیں۔ یہ خ۔ون سے فاسد مادے ختم کرلیتے ہیں۔ جو پیشاب کی صورت میں جسم کسے خارج ہوجاتے ہیں۔ یہ پانی کی مقدار بلڈ پریشر خ۔ون میں سرخ خلیوں کی تعداد اور تیزابی مادوں کی مقدارمتوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انسانی جسم میں گردوں کا بنیادی کام کچرے اور خون میں اضافی پانی کی صفائی ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گردے پیشاب کی نالی سے جڑے ہوتے ہیں کچرے کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ عام طور پر مثانے یا پیشاب کی نالی بیکٹریا کے نتیجے میں سوزش ہوتی ہے جس کا علاج نہ ہوتو گردے کی انفیک۔شن میں تبدیل ہوجاتی ہے جس سے گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ دوران خ۔ون کے ذریعے پھیل کر جان لیوہ انفیک۔شن کی شکل اختیار کرسکتی ہے ۔ کیونکہ گردوں میں انفیک۔شن کا مرض آج کل بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ گردوں میں انفیک۔شن کی وجوہات جوکہ مثانے میں انفیک۔شن سے ہوتا ہے ۔ یہ ایک بیکٹریا ای کولک کے باعث ہوتا ہے ۔ مگر کچھ اور بیکٹریا بھی خطرہ بڑھاتے ہیں جسم کے دوسرے حصے میں انفیک۔شن ہو تو وہاں سے جراثیم خ۔ون میں سفر کرتے ہوئے گردوں میں پہنچ کر انہیں متاثر کرسکتے ہیں۔

ای کولک نامی بیکٹیریا انسانی آنتوں میں پائے جاتے ہیں یہاں رہتے ہوئے نقصان نہیں پہنچاتے ۔ انسانی فضلے کے ساتھ یہ جراثیم خارج ہوجاتے ہیں۔ اگر قضائے حاجت کے بعد طہارت میں احتیاط نہ کی جائے یہ جراثیم کسی بھی طرح پیشاب کی نالی کے ذریعے مثانے میں داخل ہوجاتے ہیں گردوں تک پہنچ جاتے ہیں گردوں میں انفیک۔شن کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے ۔یہ خ۔واتین میں سب سے عام ہے اس کیوجہ سے یہ ہے کہ خ۔واتین میں یوریتھرایعنی پیشاب کا اخراج کرنے والی نالی چھوٹی ہوتی ہے ۔ اسی لیے جراثیم کا گردوں تک پہنچنا نسبتاً آسان ہوتا ہے ۔ اسی طرح گردوں میں پتھری یا پیشاب میں رکاوٹ بننے کی وجہ اس کا خطرہ بڑھاتی ہے ۔ گردوں میں انفیک۔شن کی علامات زیادہ پیشاب آنا گردوں میں انفیک۔شن کی ابتدائی علامت عام طور پر معمول سے زیادہ ٹوائلٹ کے چکر لگانے کی شکل میں سامنے آتی ہے ۔

گردے میں انفیک۔شن ہونے کی صورت میں مثانے میں خارش اور بے چینی محسوس ہوتی ہے ۔ جس سے بچنے کیلئے پیشاب کے اخراج کا سہارا لیتا ہے ۔ پیشاب میں خ۔ون آنا اکثر گردوں میں انفیک۔شن ایسے بیکٹریا سے ہوتا ہے جو پیشاب کی نالی سے سفر کرکے مثانے اور گردوں میں پہنچتے ہیں۔ جب جسم میں سے انفیک۔شن کیخلاف مزاہمت کرتا ہے تو خ۔ون کے سرخ خلیات پیشاب کے راستے خارج ہونے لگتے ہیں۔ کمر درد گردے اگر انفیک۔شن سے متاثر ہوں وہ سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں جسے نتیجہ میں کمر درد کی شکایت ہوتی ہے ۔کیونکہ وہ کمر کے بہت قریب ہوتے ہیں ۔ یہ تیز درد کمر کے نچلے حصے میں محسوس ہوتا ہے ۔ پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہونا چونکہ گردوں میں انفیک۔شن پیشاب کی نالی میں سوزش کی ایک قسم ہوتی ہے ۔ اس کا اثر مثانے کے نظام پر بھی ہوتا ہے ۔یہ بیکٹریا پیشاب کے نالی کے ٹشو اور اعصاب کو بھی متاثر کرتے ہیں جس کے باعث پیشاب کرتے ہوئے تکلیف محسوس ہوتی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *