ایک چمچ ساگودانہ 50 بیماریوں کا دشمن

ساگودانہ سے آپ سبھی واقف ہوں گے یہ گول گول چھوٹے چھوٹے سے سفید موتی کی طرح ہوتے ہیں۔ عام طور پر  لو گ اسے پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کے خوراک کے حوالےسے جانتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں۔

جن کی ہماری جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہےاور لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے بے انتہاء فوائد سے ناواقف ہیں۔ آپ   کو اس کی افادیت کےبارے میں بتاتے ہیں۔ ساگودانہ میں بھر پور مقدار میں پروٹین شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کے پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں کیلشیم اور آئرن کی بھی بھر پور مقدار ہوتی ہےاور یہ اجزاء ہڈیوں کو مضبوط بنانے  میں بھی بہت مدد کرتے ہیں۔

اس کا ایک زبردست فائدہ یہ ہے کہ اگر بلڈ پریشر کے مریض اس کو استعمال کریں تو وہ باآسانی اپنے بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔ کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم خ ون کی گردش کو بہتر بنا کر دل کی صیحح طرح کام کرنے میں مدد کرتا ہے جن لوگوں کو ہروقت تھکاوٹ کااحساس ہوتا ہے وہ ساگودانہ کو اپنی غذا میں شامل کرکھائیں تو توانائی  فوری بحال ہوجاتی ہے۔ اگر ناشتے  میں آپ اس کا استعمال کریں توسارے دن چست وتوانا رہیں گے ۔

بہت سے لوگوں کو نظام انہضام کاسامنا رہتا ہے۔ جیسے کہ قبض ، اپھاڑہ ، بدہضمی آپ اس کا استعمال کرکے آپ اپنے ان مسائل سے باآسانی چھٹکار ا پاسکتے ہیں۔ خاص کر جب چھوٹوں بچوں کو قبض ہو تو اس کو دودھ  میں ملا کر بچوں کودیں تو قبض کا خاتمہ ہوجائےگا۔ حاملہ خواتین کو بھی اپنی خوراک میں ساگودانہ کا استعمال کرناچاہیے۔ کیونکہ اس میں فولک ایسڈ اور بی سکس بھی ہوتا ہے جو کہ بچوں کی بہترین نشوونما کےلیے اہم کردار اداکرتا ہے تاکہ بچے  میں کسی قسم کا پیدائشی نقص نہ رہے۔

اور جو لو گ کہتے ہیں کہ ان کا وزن بھی نہیں بڑھتا ۔ تو وہ اسے اپنی خوراک میں شامل کرلیں۔ وزن بڑھنے لگے گا۔ خاص کر وہ مائیں جو اپنے بچوں کےوزن کے نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ وہ بچوں کو اس کا ستعمال ضرور کروائیں۔ اسے آپ بچوں کو دودھ یا پانی  میں پکا کر بھی دے سکتے ہیں اگرآپ کا بچہ اس کو کھاناپسند نہ کرے  توآپ دودھ میں اس کو پکالیں اور چھان کر دودھ الگ کرلیں۔ اور پھر چھانا ہوا دودھ بچے کو پلادیں۔ یہ بہت ہلکی غذا ہوتی ہے۔ اور توانائی حاصل کرنے کے لیے نہایت ہی سستی اور آسان طریقہ ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked