ایک چٹکی کلونجی ۔ خاص استعمال پوشیدہ کمال۔ سو سے زیادہ بیماریوں کا علاج۔

تمام تجربات کا نچوڑ آج میں ہم آپ کو بتائیں گے کلونجی کے بارے میں کچھ معلومات جو کہ یقیناً آپ کو پہلے نہیں پتہ ہوں گی کلونجی موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے آپ اسے کیسے استعمال کرسکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلتے ہیں اپنے موضوع کی جانب نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا موجود ہے اُردو میں اسے کلونجی کہا جاتا عربی میں حبۃ السوداء اور فارسی میں سیاہ دانہ اور انگریزی میں اونئین سیڈ کہا جاتا ہےاس سیاہ بیجوں کو دنیا بھر میں کالی مرچی کے بعد سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے محض اس لیے نہیں کہ یہ کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرنے میں کام آتا ہے بلکہ اس کی ادویائی خصوصیات اتنی زیادہ ہیں کہ خود طبی ماہرین کا کہنا ہے کلونجی کی افادیت کے بارے میں جتنی بھی ریسرچ کی گئی ہے

اب تک اُس کے تمام تر فوائد کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے تو محترم ناظرین وسامعین یوں تو کئی ایسی بیماریاں ہیں جس کا علاج کلونجی میں چھپا ہے تو کئی ایسی بیماریاں ہیں جس کا علاج کلونجی میں چھپا ہے لیکن اُن سب بیماریوں کا یہاں ذکر کرنا نہ صرف ویڈیوکی طوالت کا باعث بنے گا بلکہ آپ ناظرین اکتاہٹ کے بھی شکار ہوجائیں گے لہذا ہم چند ایسی خاص بیماریوں میں کلونجی کا فائدہ اور علاج بتائیں گے جن کا اکثر وبیشتر ہماری زندگی میں آنا اور جانا لگا رہتا ہے ۔اور اس کے حیران کن نتائج نے حکماء وطباء کے ساتھ آج کل میڈیکل سائنس کو بھی حیران کرکے رکھ دیا ہے ۔نمبر 1استھماء کا مرض استھماء کیلئے دس قطرے کلونجی کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں مکس کرکے دن میں دوبار پئیں ایک مربتہ صبح نہار منہ اور رات کھانے کے بعد چالیس دن تک اسے پینے سے مثبت نتائج آئینگے ۔

نمبر2 ناک سے خون نکلنا عام طور پر گرمیوں کے موسم میں بچوں کے ناک سے خون نکلنے لگ جاتا ہے اُسے روکنے کیلئے ایک سفید کاغذ کو جلا کر راکھ بنالیں اور اس راکھ میں دو قطرے کلونجی کے تیل کو مکس کرلیں اور اُسے ناک میں لگائیں تو انشاء اللہ ناک سے خون نکلنا بند ہوجائیگا۔نمبر3 جسم کا جلا ہوا حصہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تواس پر یہ مرہم لگائیں پانچ گرام کلونجی کا تیل تیس گرام زیتون کا تیل اسی گرام مہندی کے پتے یہ باہم ملا مرہم بنالیں اور اسے متاثرہ جلے ہوئے حصے پر لگائیں۔ تو انشاء اللہ جسم کا جلا ہوا حصہ یا نشان مٹ جائے گا۔نمبر4 سینے کی جلن اور معدے کی گرانی آدھا چائے کا چمچ کلونجی کے تیل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ڈالکر دن میں دومرتبہ پئیں تین دن تک پینے سے سینے کی جلن اور معدے کی گرانی سے خاطر خواہ کمی آ جاتی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.