بالوں کی گر وتھ (لمبائی ) کے لیے پروٹین ہئیر ماسک۔

خواتین اپنے بالوں کو لیکر خاصی فکر مند رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف قسم کے نسخے آزماتی رہتی ہیں، کہیں جڑی بوٹیوں کا استعمال تو کہیں ہئیر تھراپسٹ کے مشوروں پہ عمل کرتے ہوئے ان گنت اقسام کے شیمپو ،کنڈیشنر اورہئیر ماسکس وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ ماہرین آرائش حسن اور جلد ،بال و ناخنوں کے ڈاکٹرز صحت بخش غذائوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تیل لگانے اور بالوں اور کھوپری کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کی نشوونما پر توجہ دینے کی ہدایات کرتے نظر آتے ہیں۔ہم آپ کو بالوں کی حفاظت کے چند ایک گھریلوی ٹوٹکے بتا رہے ہیںپیاز نہ صرف ہمارے کھانوں میں لذت و ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کی صحت کیلئے بھی ایک اکسیری نسخے کی حیثیت رکھتا ہے۔

طریقہ استعمال:دو سے چار عدد درمیانے سائز کے سرخ پیاز لیں انہیں چھیل کر کدو کش کریں اور ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا عرق کشید کر لیں۔اس عرق سے بالوں کی جڑوں میں خوب اچھی طرح مساج کریں اور کم سے کم پندرہ منٹ یا زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے تک اپنے سر کی جلد میں اس عرق کو لگا رہنے دیں اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کر صاف کرلیں ۔لیکن اگر آپ کی آنکھیں جلنے لگیں اور ان سے مسلسل پانی بہنے لگے اور آپ کو پریشانی ہو رہی ہو اور آپ سر میں اس عرق کو لگانے سے ہچکچا رہی ہوں تو ایک دوسرا طریقہ یہ بھی ہے

کہ چار سے پانچ پیاز کو چوپ کر لیںایک لیٹر پانی ابالیں اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں چولہے سے اتار کر پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے چھان کرالگ رکھ لیں اور شیمپو کرنے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھوئیں اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتی ہیں تو پھر اس مکسچر کو کم از کم ایک دن تک سر میں لگا رنے دیں اور دوسرے دن سیمپو کر کے بال دھو لیں لیکن اگر یہ بو بھی آپ کیلئے قابل برادشت ہے تو بھی کم از کم ایک سے دو گھنٹے کے بعد ہی بالوں کو شیمپو کرکے صاف کر لیں۔لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے

اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔اکثر شیمپو اور کنڈیشنرز کا مرکزی جز ناریل ہوتا ہے، جس کی وجہ اس کی نمی بحال کرنے کی صلاحیت ہے، بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ نمی ختم ہوکر خشکی بڑھ جانا ہے۔ دن میں ایک بار ناریل کے دودھ کی مالش کریں اور دس منٹ تک کے لیے چھوڑنا جلد اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ اسی طرح ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

beylikdüzü escort bahçeşehir escort