بس ایک گلاس میں تیزابیت ختم

مرغن  غذاؤں کے نقصانات بلاشبہ ہم سب پر روز روشن کی طرح ہم سب پر عیا ں ہیں۔ مرچ مصالحوں سے بھر پور  گھی تیل میں تیارکردہ کھانوں کا استعمال آج کل عام بات ہوگئی ہے۔ اور عادت ایسی پڑگئی ہے۔ کہ بچنا مشکل نظر آتا ہے۔ اس غذاؤں کے متواتر استعمال سے جو سب سے بڑا مسئلہ جنم لیتاہے۔ وہ ہے معدے کی گرمی اور پیٹ کی تیزابیت ۔ خاص کر شہر ی زندگی بسرکرنے والے  اکثر افراد کو پیٹ اور سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے۔ غذائی بگاڑ کا علاج بھی غذا میں ہی ہوتاہے۔ اس پریشان کن مسئلے کے حل کے لیے ایک ایسا ڈرنک لائے ہیں۔ جو  معدے کی تیزابیت  اور معدے کی گرمی کا مکمل خاتمہ کر دے گا۔ آپ کو اس ڈرنک کے بارے میں بتاتے ہیں۔ معدے کو ٹھنڈا رکھنے والا ڈرنک بنانے کےلیے آپ کو درکار ہیں۔

یعنی آپ کو تین اجزاء چاہیے ہوں گے۔ سب سے پہلے آپ نے آدھا گلاس دودھ لے لینا ہے۔ا ور اس میں باقی آدھا گلاس ٹھنڈا پانی ملانا ہے۔ اب اس کے بعد دو چمچ عرق گلاب اور دو چمچ اسپغول کی بھوسی شامل کرلینی ہے۔ اور اس کو اچھی طرح سے مکس کرکے پی لینا ہے۔ دھیان رہے کہ اس میں زبان کے چسکےکےلیے ذرا سی بھی شکر شامل نہیں کرنی۔ جب بھی معدے میں تیزابیت محسوس ہو اور جلن بڑھنے لگے تو اسے بناکر پی لیں۔ انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کے حکم سے تیزابیت  سکون  اور راحت میں تبدیل ہوجائے گی۔ اب اس قدر مفید نسخہ آپ کو بتایا ہے۔ جس سے آپ سوفیصد رزلٹ ملےگا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہر وقت موجود رہنے والی چند چیزیں معدے کی تیزابیت سے نجات دلاسکتی ہیں جبکہ چند عام عادات بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ کچھ ماہرین کی رائے ہے کہ کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف چبانا معدے میں تیزابیت کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ سونف کی چائے غذائی نالی کو صحت مند رکھتی ہے جبکہ یہ مشروب بدہضمی اور پیٹ پھولنے کے خلاف بھی فائدہ مند ہے۔ یہ مصالحہ معدے کی تیزابیت کے خلاف کام کرتا ہے اور معدے کی صحت ہاضمے اور غذا کو جذب کرنے میں مدد دے کر کرتا ہے۔ معدے میں تیزابیت کو دور کرنے کے لیے دار چینی کی چائے مفید ثابت ہوتی ہے۔ لونگ قدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس کو پیدا ہونے سے روکتی ہے

الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا بھی معدے میں تیزابیت کا علاج کرتا ہے اور سانس کی بو سے بھی نجات دلاتا ہے۔ زیرہ بھی معدے میں تیزابیت کو معمول پر رکھنے میں مددگار مصالحہ ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے کے ساتھ پیٹ کے درد کو بھی کم کرتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ہر کھانے کے بعد کھانا عادت بنالیں۔ ادرک کے متعدد طبی فوائد ہیں، یہ ہاضمے کے لیے بہترین اور ورم کش ہوتی ہے۔ معدے کی تیزابیت کم کرنے کے لیے ایک ٹکڑا ادرک چبالیں یا کچھ مقدار میں ادرک ابلتے ہوئے پانی کے کپ میں ڈالیں اور پی لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.