بس یہ عمل کرلو آپ کے خاندان میں سب سے زیادہ دولت آپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔

نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےجس طرح بہت سے ایسے اَعمال ارشاد فرمائے ہیں جن پر عمل کرکے ہم کم وقت میں زیادہ نیکیاں کما سکتے ہیں اسی طرح ایسے اَعمال بھی بیان فرمائے ہیں جن پرعمل کر کے ہم ثواب کمانے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر اور رِزق کو بابَرَکت بنا سکتے ہیں۔ چند احادیثِ مُبارکہ مُلاحظہ فرمائیے: مُفلِسی سے بچنے کا بہترین نسخہ ایک شخص نے حُضُورِ اَقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ با بَرَکت میں حاضِر ہوکر اپنی مُفلِسی اورتنگ دَستی  کی شکایت کی تو آپ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جب تم گھر میں داخل ہو اور گھر میں کوئی ہو تو اسے  سلام کرو اور اگر کوئی نہ ہوتو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قُلْ ھُوَ اﷲپڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا، اللہ تعالیٰ نے اسے اتنا مالا مال کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں کی بھی خدمت کی۔خیرو بَرَکت کا حُصول فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جو یہ پسند کرے

کہ اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں خیر زیادہ کرے تو جب کھانا حاضر کیا جائے، وُضو کرے اور جب اٹھایاجائے تواس وقت بھی وُضو کرے۔کھانے کے وُضو سے مُراد دونوں ہاتھ  گِٹّوں تک اور منہ کا اگلا حصّہ دھونا اور کُلّی کرنا ہے۔مِل کر کھانے میں بَرکت ہے سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ  واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے: اکٹھے کھاؤ، الگ الگ نہ کھاؤ کہ بَرَکت جماعت کے ساتھ ہے۔ اس حدیثِ پاک کے  تحت حکیمُ الامّت، مُفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنَّان فرماتے ہیں: ساتھ کھانے میں تھوڑا کھانا بہت کو کافی ہوجاتا ہے، آپس میں مَحبّت بڑھتی ہے، نماز، جہاد، حج،کھانا غرضیکہ عبادات و عادات میں مسلمانوں کی جماعت بڑی اعلیٰ نعمت ہے۔رزق میں وُسْعَت کا نسخہ سرکارِ مدینہ   صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مُشکبار ہے: جوشخص دسترخوان سے کھانے کے گِرے ہوئے ٹکڑوں کو اُٹھا کر کھائےوہ فَراخی کی زندگی گزارتا ہے اور اس کی اولاد میں عافیت رہتی ہے۔رزق اور عُمر میں برکت کیسے ملے؟
رزق میں برکت کا ایک سبب رشتہ داروں سے حُسنِ سُلوک کرنا بھی ہے،نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا: جسے عُمر میں اضافہ اور رِزْق میں زیادتی ہونا پسند ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صِلۂ رِحمی کرے۔ سال بھر  رزقِ حلال ملےگا فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:بھُوکا اور حاجت مند اگر اپنی حاجت لوگوں سے چھپائے، خدائے تعالیٰ رزق ِ حلال سال بھر تک اسے عِنایت کرےگارزق میں برکت کےلئے 3فرامینِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم (1)جو  شخص ہر رات میں سورۂ واقعہ پڑھے گا اس کو کبھی فاقہ نہ ہو گا۔  (2)جس نے اِستغفار  کو اپنے اوپر لازِم کرلیا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی ہر پریشانی دور فرمائے گا اور ہر تنگی سے اسے راحت عطا فرمائے گااور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا جہاں سے اسے گُمان بھی نہ ہوگا۔ (3)کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نَجات دے اور تمہارے رزق وَسیع کر دے، رات دن اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگتے رہو کہ دُعا مومِن کا ہتھیار ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bursa escort beylikdüzü escort akbatı escort