بواسیر کا علاج کرا کرا کے تھک چکے ہیں تو پائیے پاور فل علاج

ایک گلاس پانی لو اس میں تین بڑے سائز کے انجیر ڈالو رات کو بھگو کررکھو صبح اٹھ کر اس پانی کو اسی انجیر کے اندر گرائینڈ کر

کے پی لو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے جو قرآن دیا ہے اس کا ایک ایک حرف اس انسان کے لئے بلکہ اس انسانیت کے لئے خیر ہے اللہ تعالیٰ انسانوں کے مزاجوں کو جانتا ہے ان کی طبیعتوں کو جانتا ہے رب تعالیٰ نے مثالیں دے دے کر قصے سنا سنا کر واقعات کی صورت میں ہمیں معلومات دی اور ہمیں بتایا کہ تم کوئی نئی قوم نہیں ہو جو دنیا سے دل لگارہے ہو تم سے پہلے بھی لوگ آئے تھے انہوں نے دل لگائے تھے جو طاقت میں قوت میں قد کاٹھ میں وسائل میں چیزوں میں تم سے بہت بڑھ کر تھے تم اپنی طاقت اور ان کی طاقت کا ذراموازنہ کرو اپنے قدوں کو اور ان کے قدوں کو ذراعاد اور ثمود کی قوم کو دیکھو یہ قرآن رب تعالیٰ کا فرمان ہے احکام کی کتاب ہے ۔بواسیر ایسے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤکی فضا میں کام کرتے ہیں۔

میٹابولزم کی سستی اور انتڑیوں کی کارکردگی کو متحرک رکھنے والے مفیدبیکٹیریاز میں کمی یا خاتمہ ہوجانے سے بھی بواسیر کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔متواتر قبض کشاء ادویات جیسے چھلکا سبغول اور جلاب آور مرکبات کا استعمال کرتے رہنے سے بھی انتڑیاں کمزور ہوجانے سے بواسیر سمیت انتڑیوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیمرغن،بادی،گوشت،تیز مرچ مصالحے،چاول،بینگن،دال مسور،فاسٹ فوڈز ،کولا مشروبات،بیکری مصنوعات اور ثقیل غذاؤں کے شوقین افراد بھی بواسیر میں مبتلا دیکھے جا سکتے ہیں۔اسی طرح ایسے افراد جن میں خلط سودا کی افزائش قدرتی طور زیادہ ہوتی ہو یا سوداء پیدا کرنے والے غذائی اجزاء کے استعمال سے خلط سودا بڑھ جائے تو بھی بواسیر تنگ کرنے لگتی ہے۔ چائے، شراب اورسگریٹ نوش، پان، تمباکو اور نسوار کھانے والے افراد بھی اس موذی مرض کے چنگل میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔متواتر اینٹی بائیو ٹیک اور دافع امراض قلب کی ادویات استعمال کرنے والے لوگ بھی اکثر بواسیر کی بیماری میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔گرمی کی نسبت سردی کے موسم میں بواسیر کا شدید حملہ ہوتا ہے ،اس شدت کی ایک بڑی وجہ پانی کا کم استعمال اور مرغن و توانائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی بنتا ہے۔سب سے اہم بات ہے کہ آپ قبض نہ ہونے دیں کیونکہ بواسیر کی بنیاد قبض ہی بنتی ہے۔قبض سے بچاؤ کے لیے ریشے دار غذائی اجزاء کا بکثرت استعمال بہترین قدرتی حفاظتی ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ گندم اور جوکادلیہ ناشتے میں لازمی استعمال کیا کریں۔

اسی طرح ناشتے میں دہی کا استعمال بھی انتڑیوں کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ موسم کی مناسبت سے پانی ،پھل،پھلوں کے جوسز اور کچی سبزیوں کا مناسب استعمال کرکے ہم بواسیر کے حملے سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔نہار منہ تیز قدموں کی سیر اور بدن کو گرمانے والی ورزش کو معمول کا حصہ بنا کر بواسیر سمیت لا تعداد بدنی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ روزانہ کم از کم 5 سے10 کلو میٹر پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا ئیں۔ پانی ہمیشہ ابلا ہوا اورنیم گرم پیا کریں۔چاول جب بھی پکائیں ان میں بند گوبھی لازمی شامل کریں۔ہفتے میں کم ازکم ایک بار بند گوبھی بطور سالن ضرور کھائیں اور دھیان رہے کہ روٹی کے ساتھ سالن ہمیشہ زیادہ استعمال کریں۔ روز مرہ کھانے کے ساتھ کھیرا، ٹماٹر ،سلاد کے پتے اور بند گوبھی بطور سلاد ہر گز کھایا کریں۔کچی سبزیوں اور پھلوں میں 80 فیصد تک پانی پایا جاتا ہے لہٰذا جتنا ممکن ہو کچی سبزیاں اور موسمی پھل اپنے مینیو کا لازمی حصہ بنائیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort