تربوز کے بیج بڑی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرتے ہیں

تربوز ہرجگہ وافر مقدار میں نظر آنے والا اور پسندکیاجانے والا پھل ہے۔صحت کے حوالے سے تربوز کے بے پناہ فوائد ہیں جس سے ہم سب ہی بخوبی واقف ہیں۔لیکن تربوز کے بیج صحت مند فوائدکے حوالے سے نظر انداز کردیئے جاتے ہیں ۔ہمارے ہاں عموماًتربوز تو کھالئے جاتے ہیں لیکن اسکے بیج پھینک دیئے جاتے ہیں۔ان بیجوں میں غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ مختلف صحت بخش فوائد بھی ہیں۔اگلی دفعہ جب بھی آپ تربوز کھائیں تو یاتو اسے بیجوں سمیت کھائیں یا بیج نہیں کھاسکتے تو اسکے بیج دھوکر ،سکھاکر سنبھال کررکھ لیں۔تربوز کے بیج میں پروٹین وافر مقدار میں پایاجاتاہے۔

جو لوگ علیحٰدہ سے پروٹین نہیں لے پاتے تو وہ ان بیجوں کے ذریعے پروٹین کی صحیح مقدار لے سکتے ہیں۔تربوز کے بیج یہ بیج پروٹین سے مالا مال ہیں۔ان بیجوں میں اہم معدنیات فاسفورس،آئرن،پوٹاشیم، سوڈیم، کاپر،مینگینزاور زنک ہیں۔ تربوز کے بیج کے فوائد درج ہیں جن سے آپ مستفید ہوسکتے ہیںاور آئندہ تربوز بیجوں کے ساتھ کھانے یا بیجوں کو اسٹور کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔تربوز کے بیج پیشاب آور ہیں ۔جو وزن میں توازن کے ساتھ گردے اور مثانے کی صحت کی برقراری میں مدد کرسکتے ہیں۔تربوزہمیشہ بیجوں کے ساتھ کھائیں یہ اندر کے زخموں کو بھر دیتاہے۔
امریکہ کے قومی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق میگنیشیم بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح میں بہترین اثر کرتاہے۔چار گرام تربوز کے بیجوں میں اکیس ملی گرام میگنیشیم پایاجاتاہے۔میگنیشیم مدافعتی نظام،میٹابولک فنکشن کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی صحت او ر ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔ان میں موجود آئرن سے آپکے جسم میں موجود کیلوریز انرجی میں تبدیل ہونے میں مدد ملتی ہے۔بیماری کے بعد صحت کی بحالی اور دماغ کی صحت کے فروغ کے لئے مفید ہیں۔ان بیجوں میں موجود انسیٹیوریٹڈ فیٹ جلد کو موئسچرائزڈ،نرم وملائم ،خوبصورت،کیل مہاسوں سے پاک اور جلد کے دیگر امراض سے بچاتاہے۔ان میں اینٹی ایجنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور آئل آپکی جلد کو جوان بناتاہے۔ان میں موجودپروٹین آپکے بالوں کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔اس میں کاپر موجود ہوتاہے۔

جومیلانن کی پیداوار میں اہم ہے اور میلانن بالوں کو رنگ دینے میں اہم ہے۔یہ بیج ملٹی وٹامن بی کے بہترین ذرائع ہیں۔جو صحت مند خ ون ،اعصابی نظام اور مدافعتی نظام میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔تربوز کے بیج تھوڑے سے نمک کے ساتھ بیک بھی کئے جاسکتے ہیں جو پروٹین سے بھرپور ذائقہ دار اسنیک کے طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔انتہائی کم کیلوریز پر مشتمل ہوتے ہیں۔پیشاب آور اثرات میں اضافہ کے لئے تربوز کے بیجوں کی چائے بھی تیار کی جاسکتی ہے۔تربوز کی پیداوار پیمانے پر ہوتی ہے۔اسکے بیج پھینکنے کے بجائے روسٹ یا ان بیجوں کا مرکب چائے کے لئے تیار کرکے رکھ لیں۔ان بیجوں کو آپ بیورج میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked