تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور یہ ایک چیز ملا کر

آج کل کے ماڈرن کے دور میں  مارکیٹیں صفائی ستھرائی مصنوعات سے بھری پڑی ہیں۔  لیکن کیمیکل سے  بھر پو ر یہ مصنوعات انسانی صحت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم ہمارے کچن میں موجود بہت سی اشیاء اس مقصد کےلیے استعمال ہوسکتی ہیں ۔ جو نہ صرف صفائی کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتی ہیں۔ بلکہ ان میں صحت کو نقصان پہنچانے والے اجزاء بھی نہیں ہوتے۔ اور یہ اشیاء انسانی صحت کےلیے  محفوظ بھی ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک بیکنگ سوڈا بھی ہے۔ جو ریگ مال سے لے کر بدبو دورکرنے تک استعمال ہوتا ہے۔ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ یہ بظاہر معمولی چیز آپ کے ہزاروں روپے بچانے میں مدد گارثابت ہوسکتی ہے۔ اور ایسے طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو آپ کو دنگ  کرکے رکھ دیں گے ۔ آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح  آپ بیکنگ سوڈا سے  آپ متعد د اشیاء کی صفائی کرکے انہیں محفوظ کرسکتے ہیں۔

اور یہ بھی بتائیں گے اگر تھوڑا بیکنگ سوڈا اپنے بیڈ پر ڈال دیں تو اس سے کیا ہوگا؟ غذائی اشیاء کی صفائی: بیکنگ سوڈ ا پھلوں اور سبزیوں  پر کیڑے مار ادویات کے ذرات کو نکالنے میں مؤثر حل ہے۔ بس کسی صاف پتیلی یا سنک کو پانی سے بھر ا س میں چار چمچ بیکنگ سوڈے کےشامل کردیں۔ ان میں پھلوں اور سبزیوں کو پانچ منٹ تک بھگو کر رکھد یں ۔ پھر ٹھنڈےپانی سے دھو کر خشک کرلیں۔ قالین سے دھبے مٹائیں: اگر کا رپٹ یا قالین پر داغ لگ گیا ہےتو کچھ مقدارمیں  بیکنگ سوڈا اس کےاوپر ڈال کر صاف کریں۔ تو وہ مٹ سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ تھوڑا سا سرکہ ااور پھر بیکنگ سوڈا  چھڑ ک دیں۔ اور خشک ہونے دیں۔ اور صاف کرلیں۔ اوون کی صفائی: بیکنگ سوڈا  صابن اورپانی کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ بنائیں۔ اور  اس سے چولہے اور مائیکرویواوون کو بھی صاف کیا جاسکتاہے۔ شاوور کی صفائی : بیکنگ سوڈا  شاوور کو بھی چمکا سکتا ہے۔

لیموں کے عرق یا سرکہ کی کچھ مقدار میں اس کو ملا کر شاوور کو صاف کرلیں۔ اس  کےلیے ایک کھانےکا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ  نمک اور تھوڑ ا سا سرکہ ملائیں اور اس پیسٹ سے شاوور پر موجود صابن کے داغوں کو دھو لیں۔ فریج سے بدبودورکریں: بیکنگ سوڈا کو ایک کھلے ڈبے میں ڈال کر فریج کے اندر رکھ دیں۔ یا ہر اس جگہ چھڑک دیں جہاں سے بدبومحسوس ہوتی ہے۔ یہ سفوف اس بو کو اپنے اندر جذب کرلےگا۔ تولیہ کی بوختم کریں: اگر تولیے سے بو محسوس ہوتی ہو۔ تو اسکےلیے آدھا کپ بیکنگ سوڈا معمول کے سرف کے ساتھ ملا کر اس کودھو لیں۔ بو دور ہوجائے گی۔ جوتے سے بدبوکم کریں: اگرجوتوں میں بدبوسے پریشان رہتےہیں  ۔ تو اس کے اندر بیکنگ سوڈا چھڑ ک ایک دن کےلیے چھوڑ دیں۔ اور پھر  یہ سفوف باہرنکال دیں۔ اب کچھ مقدار یہ سوڈا جرابوں میں چھڑک کر اس کو جوتوں  کے اندر رکھ سکتےہیں۔ اسی طرح کپڑوں میں بدبو پڑگئی ہے۔

اور دھونے کا وقت نہیں ۔ تو ان کو ایک بیگ میں ڈال کر اوپر سے بیکنگ سوڈا چھڑ ک دیں۔ ناخنوں کوہموار بنائیں: تین حصہ بیکنگ سوڈا  اور ایک حصہ پانی کو ملا کر مکسچر بنائیں۔ جس سے ناخنوں کی سطح  کو ہموار بنانے کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈنگ اور پھانس نکالنے کےلیے مؤثر ہے کسی بھی طرح کا ڈنگ ہو۔ یا لکڑی کا پھانس ہو۔ بیکنگ سوڈا اور پانی ملا کر لگانامدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ بیڈ کی بہترین صفائی کریں۔ بیڈ گھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے۔ لوگ اسے رات کو سونے کے لیے استعمال کرتےہیں۔ مگر آپ کہیں سے تھکے ہوئے آئے ہیں۔

تو سب سےپہلے بیڈ پر لیٹتے ہیں۔ بستر جتنا زیادہ استعمال ہوتا ہے  اس سے کہیں زیادہ جراثیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں مٹی ، دھول ، مردہ خلیات اور ہزاروں اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے مضرہیں۔ لہٰذا  بستر کی صفائی باقاعدگی کے ساتھ کرنی چاہیے۔ سب سے پہلے ویکیوم کلینر سے پورے بستر کو صاف کریں۔ بیکنگ سوڈا لے کر اس میں دس سے پندرہ قطرے ایسینشل آئل ڈال دیں۔ اور اسے پورے بستر پر چھڑکنے کے بعد بستر کو چند گھنٹوں اگر ممکن ہوتو ایک پورے دن کےلیے کسی چیز سے ڈھک دیں۔ اب ایک بار پھر ویکیوم کلینر سے صاف کرلیں۔اب آپ کا بستر بالکل صاف ہوجائےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *