تیزی سے سفید ہوتے ہوئے بال اور اس کا لے تیل نے کر دیا کمال آ ملے اور سر سوں کے تیل سے بنا ئیں

ج کل کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ سفید بال ہیں، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی شکایت صرف بوڑھے افراد نہیں بلکہ اب نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ کیمیکلز سے بنے بازاری مصنوعات کا استعمال بالوں کی سفیدی تو دور کر دیتا ہے لیکن کچھ عرصے بعد وہی سفید بال دوبارہ آجاتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورت، سیاہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہوتے ہیں اور جب بال سفید ہونا شروع ہوجائیں تو یہ ایک پریشانی کی بات ہے۔ سفید بال ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے چار آسان اور گھریلو نسخے ہیں جن کے ذریعے سفید بالوں سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

آلو ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال ہر گھر کے کچن میں تقریباً ہر روز ہوتا ہے۔ جہاں آلو کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اس کے چھلکے بھی بہت سارے گھریلو نسخوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔آلو کے چھلکوں کے فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ یہ بالوں کا رنگ برقرار رکھنے میں قدرتی رنگ کا کام کرتے ہیں۔ اس کا استعمال فوراً بالوں کو کالا نہیں کر دیتا بلکہ یہ آہستہ آہستہ بالوں کو سفید سے کالا کرتا ہے اور اس میں کئی ماہ کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے۔آلو کو چھیلنے کے بعد تمام چھلکے ایک جگہ جمع کرلیں اس کے بعد انہیں 2 کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں، تقریباً 10 منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کردیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو بالوں میں لگالیں اور 30 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادہ پانی سے سر دھولیں۔ گھی کا استعمال صرف پراٹھے، حلوہ اور دیگر مزے دار چیزیں بنانے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ گھی کا ایک کام بالوں کے رنگ کو برقرار رکھنا بھی ہے۔گائے کے دودھ سے بنا گھی بالوں میں اچھی طرح لگالیں، جیسے تیل لگایا جاتا ہے۔ ایک گھنٹہ گھی کو بالوں میں لگا چھوڑ دیں اس کے بعد سر دھولیں، یہ نسخہ ہفتے میں دو مرتبہ دہرانے سے آپ کے بالوں کی سفیدی ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گی۔ وٹامن سی سے بھرپور آملہ بالوں کے لیے بہترین ہے، یہ نا صرف بالوں کو کالا کرتا ہے۔

بلکہ اس کا استعمال بالوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے اور بال چمکدار اور گھنے بناتا ہے۔آملہ پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں شامل کرنے کے بعد اسے پکنے کے لیے رکھ دیں، جب یہ اچھی طرح پک جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور پھر 30 سے 40 منٹ کے لیے بالوں میں لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادہ پانی سے سر دھولیں۔ یاد رہے کہ صابن یا شیمپو کا استعمال بالکل نہیں کرنا۔ چار چمچے آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کرلیں، اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اسے چھوڑ دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *