جادوئی فوائد والا پودا ایلوویرا

ایلوویرا کو اردو میں کنورا گندل بھی کہتے ہیں جو ہمیشہ سر سبز رہنے والا رس بھرا پودا ہے طبیب حضرات ایلوویرا کو جادوئی پودا کہتے ہیں

کیونکہ یہ پودا ہر طرح کی زمین میں اگنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسے زرعی خوبصورتی اور ادویاتی مقاصد کے لئے کاشت کیا جاتا ہے اور یہ گملوں میں بھ یآسانی سے پھل پھو ل سکتا ہے اس کا استعمال ہماری بہت سی مصنوعات میں ہوتا ہے مشروبات جلد کو خوبصورت بنانے والے لوشنز کاسمیٹکس کا سامان اور زخموں کو بھرنے والے مرہم کی تیاری وغیرہ۔ایلوویرا پودوں سے حاصل ہونے والے صحت کے لئے مفید مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے ایلوویرا کے پتے سبز موٹے اور اپنے اندر پانی کو ذخیرہ کئے ہوئے ہوتے ہیں یہ پانی ایک جیل کی شکل میں ان پتوں کے اندر موجود ہوتا ہے اور یہ جیل اپنے اندر کئی وٹامنز منرلز امائینوایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں رکھتی ہے اور اسی وجہ سے یہ پودا فارماسیوٹیکل کاسمیٹکس اور کھانوں وغیرہ میں استعمال کیاجاتا ہے

اس کی سالانہ تقریبا تیرہ بلین ڈالر کی مارکیٹ ہے ایلوویرا اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل سے بھر پورہے ایلوویرا میں ایک خاص قسم کا کمپاؤنڈ جسے پولی فینل کہتے ہیں اور اس کمپاؤنڈ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں اور بہت سی بیماریوں کے خلاف بطور دوا استعمال کی جاسکتی ہیں ایلوویرا زخموں کو جلد ٹھیک کرسکتا ہے چھوٹے موٹے زخموں کو جلنے کے زخموں کو اور خاص طور پر سن برن کی صورت میں اس پودے کو زخموں پر ملنے سے زخم بھرنے کا عمل تیز ہوسکتا ہے اسے اس مقصد کے لئے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور چونکہ اس کے اندر اینٹی بیکٹیریل خوبیاں شامل ہیں اس لئے یہ زخموں کو خراب ہونے سے بھی بچاتا ہے ایلوویرا دانتوں کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے دانتوں کو کیڑا لگنا اور مسوڑوں کا خراب ہونا عام بیماریاں ہیں جو کہ منہ کے اندر پیدا ہونے والے جراثیموں کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں میڈیکل سائنس کی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق ایلوویرا کا رس کسی بھی عام ماؤتھ واش کی خوبیاں رکھتا ہے اور جراثیموں کاخاتمہ کردیتا ہے

جس سے دانتوں کو کیڑا نہیں لگتا اور مسوڑے بھی تندرست رہتے ہیں ایلوویرا منہ کے چھالوں اور ہونٹوں کے زخموں میں مفید ہے منہ کے چھالے یعنی السر جو کہ ہونٹوں پر زخموں کی صورت میں بھی ظاہرہوتے ہیں کئی لوگوں کو متاثر کرتے ہیں اور ان کے پیدا ہونے کی کئی وجوہات ہیں اور جب یہ ظاہر ہوتے ہیں تو سات سے دس دن ہمیں تکلیف میں مبتلا رکھتے ہیں سائنس کی تحقیق کے نتائج کے مطابق ایلوویرا کے اندر موجود جیل جہاں ان زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں کار آمد ہے وہاں ان زخموں سے پیدا ہونے والی تکلیف میں بھی راحت کا باعث بنتی ہے ایلوویرا قبض کی شکایت دور کرسکتا ہے ایلوویرا صدیوں سے قبض ختم کرنے کے لئے بطور دوا استعمال ہوتا آرہا ہے اور اس مقصد کے لئے اس کی جیل کی بجائے اس پودے کے چھلکے کے نیچے لیٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں دافع قبض خوبیاں شامل ہیں ایلوویرا جلد کو بہتر اور جھریاں ختم کرسکتا ہے ایلوویرا جلد کے لئے ایک نہایت بہترین پودا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort