جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کیلئے گھریلو نسخہ

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ خیال تقویت پارہا ہے کہ40سال کی عُمر کے بعد ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض،بشمول کمر درد عُمر کا تقاضا ہے اور ان تکالیف سے نجات کے لیے کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں، کیوں کہ علاج کے باوجود آفاقہ ممکن ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ہڈیوں اور پٹّھوں کی تکلیف عُمر کا تقاضا سمجھ کر برداشت کررہی ہے۔

جب کہ حقیقت یہ ہے کہ70سال کی عُمر کے افراد بھی اگر صحت مند ہوں،تو ان تکالیف کو ہرگز برداشت نہیں کرنا پڑتا۔ انسانی جسم میں 360 ہڈیاں پائی جاتی ہیں، جن کی مدد سے حسبِ خواہش حرکت ممکن ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے کسی بھی عمارت کی تعمیر میں، سریااُس کی بنیاد ہے، بالکل اسی طرح یہ ہڈیاں بھی ہمارے جسم میں سریے کا کام انجام دیتی ہیں۔ حتیٰ کہ سیدھا کھڑے ہونے میں بھی بنیادی کردار ہڈیوں ،جوڑوں ہی کا ہوتا ہے۔دَورِحاضر میں ہڈیوں کے عوارض کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجوہ میں غیر معیاری غذا، باقاعدگی سے ورزش نہ کرنا، قد کاٹھ کی مناسبت سے وزن کا خیال نہ رکھنا، پھلوں، سبزیوں کے استعمال کی بہ جائے فارمی مرغی، انڈوں اور گ وشت کا زائد استعمال وغیرہ شامل ہیں۔

مشاہدے میں ہے کہ گھٹنوں اور کمر درد کے اکثر مریض باقاعدہ ورزش نہ کرنے کے باعث موٹاپے کا شکار ہوجاتےہیں۔ بھوک سے زیادہ کھانے اور بے وقت کھاتے پیتے رہنے سے نہ صرفا موٹاپا، بلکہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایات بھی لاحق ہوجاتی ہیں۔آج ہم آپ کیلئے ایسی ریمڈی لائے ہیں جوآپ کیلئے بہت اہم ہے جیسا کہ سردیاں آرہی ہیں تو سردیوں کیوجہ سے جسم میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے کبھی کمر میں کبھی گھٹنوں تو کبھی جوڑوں آج کی ریمڈی آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ آپ نے سب سے پہلے ویسلین لے لینی ہے دوسرے نمبر پر آپ نے آمبا ہلدی لینی ہے

اور پسی ہوئی چینی لینی ہوگی آخر میں ہرمل کا آئل اس کو بنانا ایسے ہے کہ آپ نے ایک پین لیکراسے چوہے پر چڑھا دینا ہے اس میں دو چمچ کے برابر ویسلین اس میں ڈال دیں ۔ اس کو اچھے سے میلڈ کرنا ہے ۔اس میں ایک چمچ کے قریب آمبا ہلدی استعمال کرنی ہے ۔اس کے بعد آپ نے ایک چمچ ہی شوگر استعمال کرنی ہے ۔ شوگر آپ نے پسی ہوئی لینی ہے ۔تین چمچ ہرمل آئل اس میں ڈال دیں۔ اس کو ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ تک پکائیں ۔آپ چاہیں تو اسے چھان لیں ورنہ اسے ایسے ہی استعمال کرسکتے ہیں ۔ آپ نے اس کو جہاں پر درد محسوس ہورہا ہے لگا لیں اور پندرہ منٹ کے بعد آپ دیکھیں گے کہ درد میں فرق محسوس ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked