خالی پیٹ ہلدی والے پانی کے فائدے۔

ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھنے والا مصالحہ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال نہایت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔ایک چمچہ ہلدی میں چوبیس  کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی پائی جاتی ہے اور یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ ہلدی کو زمانہ قدیم سے بھارتی اور چینی ثقافت میں مختلف دواؤں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا سب سے حیران کن فائدہ زخموں کو بھرنا ہے۔یہ ہر طرح کے درد میں کمی لانے میں معاون ہے، جبکہ زخم لگنے، یا کسی آپریشن کے بعد ہلدی کا دودھ میں ملا کر استعمال زخموں کو جلد مندمل کردیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے روز صبح ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے آپ ایک توانائی سے بھرپور دن گزاریں گے۔ روز صبح ہلدی کا استعمال آپ کو دن بھر تھکن، سستی اور غنودگی سے محفوظ رکھے گا۔

اس کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی، اور ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک چمچ شہد ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہلدی کی صرف ایک چٹکی کو کھانوں میں ملا کر اسے اپنی غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے اور اس میں چھپے تمام فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ہر ثقافت کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہوتے ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہاﺅس سے کم نہیں ہوتے۔ جب میں یہ مضمون لکھ رہی تھی تو اس وقت میں تھوڑی سی ہلدی کے ساتھ سبزیوں کا شوربہ بنانے کی تیاری کر رہی تھی تاکہ موسمی نزلہ زکام کی روک تھام کرسکوں، کیونکہ میں صحت کے معاملے میں حفظِ ماتقدم پر یقین رکھتی ہوں۔ ہلدی قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات کی حامل ہے اور خراشوں، زخموں اور جلنے وغیرہ کے لیے مفید ہے۔ یہ ایک فوری مرہم کا کام کرتی ہے

خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور زخم پر لگانے کی صورت میں نئے خلیات کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔ میں ہلدی کو بہت پسند کرتی ہوں کیونکہ یہ جگر کی صفائی کا کام کرتی ہے. ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہم بہت زیادہ کھا لیتے ہیں اور خوراک، ہوا، ذاتی نگہداشت اور گھریلو مصنوعات کے نتیجے میں بہت زیادہ زہریلے مواد جیسے کیمیکلز، کیڑے مار ادویات، آلودہ پانی، بھاری دھاتوں وغیرہ کے اثر میں آتے ہیں۔ یہ زہر ہمارے جگر، گردوں، لمفی نظام اور خاص طور پر شمحی بافتوں (فیٹ ٹشوز) میں جمع ہو جاتے ہیں۔ ان زہریلے مواد کا انبار کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز اور غذائیت کو ہضم کرنے میں مزاحمت کرتا ہے۔

ماڈرن پاکستانی خوراک پراسیس فوڈز سے بھرپور ہے جن میں حد سے زیادہ نمک اور سڑے ہوئے تیل کا استعمال ہوتا ہے جو جسم کے اندر جلن اور دیگر نقصانات کا باعث بنتے ہیں جن سے وقت گزرنے کے ساتھ الرجی، دمہ اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان غذاﺅں کا تعلق یادداشت کھونے، کینسر، امراض قلب، موٹاپے اور ڈپریشن سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ ہلدی ایک سادہ چیز ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے، دن بھر میں توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے اور بہتر مزاج کے لیے مدد دیتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked