دن شروع ہوتے ہی اس سورۃ کا 5بار ورد کرلیں اس دن کی تمام حاجات بغیر کسی دکھ تکلیف کے پوری ہوجائینگے

آج ہم وہ وظیفہ بتائیں گے جو آپﷺ نے اپنی تمام اُمت کو بتایا۔یہ وظیفہ جس دن آپ پڑھ لیتے ہیں تو آپ کی تمام کی تمام حاجتیں پوری ہوجاتی ہیں۔ اس وظیفہ کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ نے آپ کو پانچ وقت کا نمازی بھی بنانا ہے ۔ عطاء ابی رباء ؓ کہتے ہیں مجھے آپﷺ کا یہ ارشاد پہنچا ہے کہ جو سورۃ یٰسین کو شروع دن میں پڑھے اس کی تمام دن کی خواہش پوری ہوجائینگی ۔ ہرچیز کیلئے ایک دل ہوا کرتا ہے ۔ قرآن مجید کا سورۃ یٰسین ہے ۔ ایک روایت میں آیا ہے

اللہ تعالیٰ سورۃ یٰسین کو آسمان وزمین کے پیداکرنے کے ہزار برس پہلے پڑھا۔ فرشتوں نے سنا کہ خوشحالی ہے اس اُمت کیلئے جن پر یہ قرآن اُتارا جائیگا ۔ خوشحالی اُن دلوں کیلئے جو اس کو یاد کریں گے ۔ خوشحالی ہے ان دلوں کیلئے جو اس کی تلاوت کریں گے ۔جو شخص سورۃ یٰسین کو اللہ کی رضا کے واسطے پڑھے اس کے پہلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔پس اس صورت کو اپنے مردوں پر پڑھا کرو۔ سورۃ یٰسین کا نام توتورات میں ہے کہ اپنے پڑھنے والے کیلئے دنیا وآخرت کی بھلائیوں کاذکر کرتی ہے ۔ یہ دنیا وآخرت کی مصیبتوں کو دور کردیتی ہے ۔ دنیا وآخرت کی مصیبتیں جب دور ہوجائینگی ۔ پھر انسان کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اللہ تعالیٰ کو راضی کیا جائے ۔ ایک روایت میں ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے

کہ سورۃ یٰسین کو میرے ہر اُمتی کے دل میں ہو ۔ تو آپ یہ دیکھ لیجئے سورۃ یٰسین کی اہمیت کیا ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ جس نے سورۃ یٰسین کو رات میں پڑھا اور مر گیا تو وہ شہید مرا۔ایک روایت میں ہے کہ جو یٰسین کو پڑھتا ہو اس کی مغفرت کی جاتی ہے ۔ جو بھوک کی حالت میں پڑھتا ہے تو وہ سحر ہوجاتا ہے ۔جو ایسی حالت میں پڑھے کہ کھانا کم ہوجانے کا خوف ہو تو کھانا کافی ہوجاتا ہے جو ایسی عورت پر پڑھے جو بچہ پیدا کرنے میں مشکل ہورہی ہو تواس کیلئے بچہ جننے میں سہولت ہوتی ہے ۔ جب بادشاہ یا دشمن کا خوف ہو تو یٰسین پڑھے تو خوف جاتا رہتا ہے ۔ رسول اللہﷺ کے اس فرمان پر عمل کرکے ہم آسانی کی زندگی گزا ر سکتے ہیں۔وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ دن نکلتے ہوئے پانچ بار سورۃ یٰسین پڑح لو انشاء اللہ تمام تکلیف دور ہوجائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort