ذہین لوگوں کی 10 عادتیں

آپ میں بہت سارے لوگ ایسے ہوں گے جو سائنس کے حساب سے بہت جینئس ہوں گے لیکن زیادہ لوگوں کو اس چیز کا علم نہیں ہوگا کہ وہ ایک جینئس انسان ہیں سائنس کا ماننا ہے کہ ہر انسان کا دماغ ایک ہی جیسا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ ذہانت میں بہت آگے اور بہت سے پیچھے ہوتے ہیں یہی بات ہم پڑھائی کو لے کر دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ کلاس میں فرسٹ آتے ہیں اور کچھ پاس ہی ہوتے ہیں اور کچھ فیل بھی ہوجاتے ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ فرسٹ آنے والا ہی ذہین ہوسکتا ہے بلکہ کلاس میں فیل ہونے والا بھی ذہین ہوسکتا ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ انسان علم کی وجہ سے ہی عقل مند ہوتا ہے

لیکن اس بات میں بھی وزن ہے کہ تعلیم نہ رکھنے والے لوگ جن کی سوچ تھوڑی الگ ہوتی ہے ان کو بھی ذہین لوگوں میں شامل کیاجاسکتا ہے ۔ ماہرین نے لوگوں کے اوپر ریسرچ کر کے جو علامات بتائی ہیں جن کی وجہ سے ہم جان سکتے ہیں کہ کوئی کتنا جینئس انسان ہے ۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ ذراساوقت ملے تو وہیں سوجاتے ہیں ایسے لوگوں کو لوگوں کے طعنے بھی سننے پڑتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمارٹ ہوتے ہیں ان کا دماغ تیز کام کرتا ہے اور جلد تھک جاتا ہے اور تیزی سے دوبارہ چارج بھی ہوجاتا ہے اس لئے جو لوگ تھوڑے وقفے کے بعد سوجاتے ہیں

وہ نارمل لوگ نہیں بلکہ بہت ذہین لوگ ہوتے ہیں ۔یہ بات تو کافی لوگ جانتے ہیں ہوں گے کہ چیونگم چبانے سے آپ کا دماغ ایکٹورہتا ہے اور اس کا اثر صرف 20 منٹ تک ہی رہتا ہے لیکن ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ جو ذہین لوگ ہوتے ہیں ان کو لگاتار کچھ نہ کچھ چبانے کی عادت ہوتی ہے جو لوگ کسی نہ کسی چباتے رہتے ہیں ان کا دماغ آڈیاز بہت زیادہ دیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لو گ لیزی ہوتے ہیں عام لوگوں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اور ذہین بھی ہوتے ہیں ۔یہ لوگ کسی بھی کام کو کرنے بیٹھتے ہیں تو یہی سوچتے ہیں کہ ختم کرکے ہی اٹھوں گا اور جلد ہی تھک جاتے ہیں اور لوگوں کی نظر میں نکمے ہوتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔جو سمارٹ لوگ ہوتے ہیں وہ کتنے ہی قابل کیوں نہ ہوں ان کو کسی بھی کام میں یہی لگتا ہے کہ یہ مجھ سے صحیح نہیں ہوا ہے اپنے ہر کام میں شک کرتے رہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ کچھ اور سیکھنا چاہتے ہیں اور جو لوگ جس کام کے بارے میں نہیں جانتے اور اس کا اعتراف کرلیتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں تو یہ لوگ بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔سائنس کا ماننا ہے کہ نہ کہنے سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے ۔جو لوگ رات کو زیادہ دیر تک جاگتے رہتے ہیں وہ لو جینئس کی کیٹگری میں آتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort