رات کو ٹانگوں میں بے چینی، اینٹھن اور درد کیوں ہو تا ہے؟

کبھی ایسابھی ہوتاہے کہ ہم رات کو سونے لگتے ہیں ٹانگوں میں بے چینی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے،ٹانگوں کو حرکت دینے سے یہ علامات وقتی طورپر دور ہوجاتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ لوٹ آتی ہیں۔ اس بیماری کو بے چین ٹانگوںکی بیماری ( RLS)کا نام دیا جاتاہے اورکسی بھی عمرکے لوگ اس بیماری میں مبتلاہوسکتے ہیں۔یہ علامات رات کو سونے کے علاوہ پرسکون ہوکر بیٹھتے ہی بھی ظاہر ہوجاتی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرایسی علامات مستقل ظاہرہوں تو یہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ یہ گردوں کے فعل ہونے،ذیابیطس اوراعصابی کمزوری کی جانب اشارہ ہے۔ایسی بیماری کا شکار لوگ دل کے امراض کا جلدشکارہوسکتے ہیں۔

سر کولیشن میں شائع شدہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ RLSکی شکار خواتین میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور مدافعتی نظام کی کمزوری واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیماری کا ایک وجہ آئرن کی کمی بھی ہے جبکہ دیگر منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم کم ہونے سے بھی اس طرح کی علامات ظاہرہوسکتی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ جولوگ تیزابیت کم کرنے والی ادویات کااستعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں آئرن جذب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آئرن کی کمی ہونے لگتی ہے۔ادویات استعمال کرنےکی بجائے اپنے جسم میں تیزابیت کم کرنے کےلئے چائے،کافی اور سگریٹ چھوڑ دیں۔اس بیماری کی ایک وجہ نظام دوران خون کی خرابی بھی ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسی ورزشیں یا حرکات کی جائیں جن سے خون چلتا رہے۔اگرآپ بیٹھ کرکام کرتے ہیںتو کام کے دوران چلنے پھرنے کی عادت ڈالیں۔اسی طرح ہلکی پھلکی ورزش اورسیرکی عادت اپنائیں۔ ان وجوہات کے باعث ہاتھ پیروں کا سن ہونا عام سی بات ہے

لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ کیفیت کسی بیماری جیسے ذیابیطس یا وٹامن کی کمی کے باعث بھی ہوتی ہے۔ذیابیطس سے چھوٹی اور باریک خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجہ بنتی ہے، ایسے میں ہاتھ پاؤں کی صلاحیت کا کم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس طرح آپ گر بھی سکتے ہیں۔وٹامن کی کمی ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت زیادہ تر عمر رسیدہ لوگوں کو ہوتی ہے یا پھر ان افراد کو اس کیفیت سے گزرنا پڑتا ہے جو کھانے میں سبزی تناول کرتے ہیں کیونکہ ایسے افراد خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔وٹامن بی 12 کی کمی انیمیا اور نروز کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہےہاتھ یا پیر کی انگلیوں میں چوٹ لگنے سے بھی نروز کو نقصان پہنچتا ہے

، اس کے علاوہ جو لوگ ہر وقت ایسے اوزار استعمال کرتے ہیں جن میں لرزش ہوتی ہے، ان کے نروز کو نقصان پہنچتا ہے ہاتھ پیر سن ہوجاتے ہیں۔ہاتھ اور پیر سن ہونے کی صورت میں یہ اعمال انجام دیں تنگ کپڑے اور جوتے پہننے سے گریز کریں، اگر بیٹھے بیٹھے پیر یا ٹانگ سن ہوگئی ہو تواٹھ کر کھڑے ہو جائیں اور ٹانگ کو حرکت دیں تاکہ خون کی روانی صحیح ہو۔کمر اور گردن کے درد سے بچنے کے لئے بھاری وزن اٹھانے میں احتیاط کریں اور جسم کو ایک ہی انداز میں حرکت دینے سے گریز کریں۔جو بھی کام کریں اس دوران وقفہ ضرور لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked