رنگ گورا کرنے کا دنیا کا سب سے تیز نسخہ

آج آپ کو چہرہ چمکانے  کے دنیا کے سب سے تیز رفتار نسخے کے بارے میں بتارہے ہیں۔ آپ عرق گلاب میں  یہ چیز ملا کر اپنے چہرے پر لگا لیں۔ صرف تین منٹ میں آپ کا چہرہ چمکنا شروع ہوجائےگا۔ خوبصورت دلکش چہر ہ اور گورا رنگ یہ ہرلڑکی کی فطر ی خواہش ہوتی  ہے۔ بس تھوڑی سی توجہ دینے کی ضرورت ہے آپ کی شخصیت نہایت پر کشش بن جاتی ہے۔ گوری رنگ کے ساتھ ساتھ اپنی سکن کو صاف ستھرا اور چمکدار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے یہ نسخہ استعمال کرکے دیکھیں۔ آپ  کے حسن  میں شرطیہ اضافہ ہوگا ۔ نہ صرف آپ کا رنگ فئیر ہوگا بلکہ آپ کی سکن صاف ستھری او رچمکدار بھی ہوجائے گی۔ اب آپ کو نسخے کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

اس کو بنانےکےلیے سب سے پہلے ایک صاف شیشے کی پیالی  لیں۔ اور اس میں دو چمچ بیسن کے ڈال دیں۔ بیسن چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے داغ دھبوں کاخاتمہ کرکے رنگ کو اچھا بناتا ہے۔ اور جلد کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔ پھر اس میں آپ آدھا چمچ صندل پاؤڈر ڈال دیں۔ یہ سکن کو ٹھنڈک پہنچائے گا۔ کسی بھی حکیم یا پنسار سے باآسانی سے مل جائےگا۔ اس  میں آدھا چھوٹا چمچ ایلو ویرا جیل کاڈال دیں۔ یہ سکن کی نمی کو برقرار رکھے گا۔ سکن سوفٹ سموتھ اور ینگ لک دے گا۔  بازاری ایلو ویرا جیل استعمال کرنا ہے۔ ایک چٹکی  کے برابر اس میں خالص ہلد ی پاؤڈ ر ڈال دیں۔ ہلدی آپ کچن والی استعمال نہ کریں۔ ہلدی کی گانٹھ لے کر اس کو گرینڈ کرلیں۔ اس کا پاؤڈر بنا کراستعمال کریں۔ یہ ایکنی کو ختم کرکے سکن کو بے داغ اور صاف بنائے گی۔ آخر میں اس میں اتنا عرق گلاب ڈال دیں۔ کہ یہ گاڑھا سا پیسٹ بن  جائے۔ چمچ  کی مدد سے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اور ہماری انسٹینٹ کلر فئیر کرنے والا نسخہ اب تیار ہے۔

اس کا اتنا اچھا میجیکل رزلٹ ہے کہ آپ لگائیں گے تو آپ کو یقین نہیں آئےگا۔ کہ رنگ اتنا گورا ہوگیا ہے۔ عرق گلاب سے بنی یہ بہترین نسخہ اب تیار ہے اب اس کو اپلائی کیسے کرنا ہے کہ آپ کو انسٹینٹ فئیر نس حاصل ہو۔ یہ آپ کو بتاتے ہیں۔ آپ اس پیسٹ برش یا ہاتھوں کی مدد سے پورے چہرے پر اپلائی کریں۔ اور پورے چہرے پر لیپ کردیں۔ اور تین منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ تین منٹ بعد یہ تھوڑا خشک ہوجائےگا۔

اگر پیسٹ زیادہ بن جائے تو آپ اس کو گردن پر بھی لگا سکتے ہیں۔ جہاں بھی اس کو لگائیں گے وہاں کی رنگت اچھی ہوجائے گی۔ اور داغ دھبوں کا خاتمہ ہوجائےگا۔ تین منٹ کے بعد آلو کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں۔ آلو کو چھیل کر پھر استعمال  کریں۔ اب اس ٹکڑے کو اپنے چہرے پر ملیں۔ اس میں بلیچنگ پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ آپ کا کلر فئیر کرے گا۔ چھا ئیوں او رداغ دھبوں کو ختم کرے گا۔ پانچ منٹ تک مساج کرنا ہے۔ پھر مزید پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر اس کے بعد اپنے چہرے کو سادے پانی سے دھو لیں۔ اس نسخے کا نکھار آپ کو تین منٹ بعد ہی ملنا شروع ہوجائےگا۔ آلو کا  ٹکڑا ملنے  سے آپ کو ڈبل رزلٹ ملے گا۔ اس نسخے کا رزلٹ دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked