روزانہ ہلدی کھانے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں

ہرثقافت کی اپنے جڑی بوٹیاں اور کچھ مصالحے ہوتے ہیں جوکسی پاور ہاؤس سے کم نہیں ہوتے ان میں سے ایک ہلدی بھی ہے ۔ یہ کھانے کا رنگ اور ذائقہ ہی بہتر نہیں کرتی بلکہ جراثیم کش خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے ہم عام طور پر جوکچھ کھاتے ہیں ہمارے آج کی غذا وہ کیڑے مار ادویات اور دیگر آلود سے بھرپور ہے ۔ اس کے زہ۔ریلے اثرات جگر اور گردوں میں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ جوکہ مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں تاہم ہلدی کا استعمال ان اثرات کو ختم کرتا ہے اور جگر کو مکمل طور پر صاف رکھتا ہے ۔

ہلدی طاقتور ایٹی آکسیڈنٹ اور جراثیم کش مصالحہ ہے ۔ جو مختلف انفیکشن معدے کا درد ہیضے اور دیگر مسائل کی روک تھام کرتا ہے ۔ یہ مصالحہ ڈائٹنگ کی کوشش کو ضرور فائدہ پہنچاتا ہے ۔ جو بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ ہلدی کا استعمال اس ورم سے بچاتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چربی پگھلنے کے عمل کو یہ ہلدی تیزکردیتی ہے ۔ ہلدی میں موجود اینٹی فیونل ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ورم کش خصوصیات رکھتا ہے ۔ مختلف طبی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے ۔ ہلدی سوجن جوڑوں کا درد اور اکڑن وغیرہ میں کمی لاتا ہے ۔ ہلدی ڈپریشن کے مرض میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ایک حالیہ تحقیق میں بات سامنے آئی ہے ۔ ہلدی ڈپریشن کے علامات کو کم کرنے کیلئے ایک انتہائی میسر مصالحہ ہے ۔ ایک تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ ہلدی شوگر لیول کو نارمل رکھنے کیلئے بہت زیادہ مدد کرتا ہے ۔

خصوصاً ایسے افراد جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہیں ان کیلئے فائدہ مند ہے ۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا استعمال درمیانی عمر میں یادداشت اور مزاج کو بہتر بنا کر الزائمر کے خطرے کو کم کرنے کیلئے بہت زیادہ مدد دیتا ہے ۔ ہلدی جوکہ قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات کی حامل ہے ۔ جو جسم کے کسی حصے کا جل جانا خراشوں یا زخموں کیلئے ورم کا کام کرتی ہے ۔ ہلدی سکن کے ڈیڈ سیلز کی صفائی کیلئے بہت بہترین ہے ۔ یہ جلد کو جوانی جیسی چمک دینے میں مدد دیتی ہے ۔ ہلدی کو دودھ یا دہی میں ملائیں اچھی طرح مکس کرکے منہ پر لیپ کریں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیں انشاء اللہ آپ کا چہرہ خوبصورت نرم وملائم اور چمکدار ہوجائیگا ۔ ہلدی کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیسے بنایا جائے ۔ ہمارے گھروں میں ہنڈیہ میں سالن میں ہلدی استعمال ضرور ہوتی ہے ۔ اگر آپ کے ہاں رواج نہیں تو اس کو لازم بنائیں۔ اس کو دودھ میں ملا کر استعمال کریں اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ ایک پاؤ دودھ میں ایک یا دو چمچ ہلدی ملا کر اچھی طرح پکائیں پھر اسے نیم گرم ہونے پر پی لیں اسے انرجی ڈرنک بھی کہا جاتا ہے اس کے بہت سے طبی فوائد ہیں اگر آپ یہ استعمال کریں گے تو آپ کی زندگی کے رنگ ہی بدل جائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.