زندگی بھر کے نچوڑ عبقری ٹوٹکے خوبصورتی کےلیے آزمودہ ٹوٹکہ گورے چٹے بچے ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اورجھریاں

آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں چند ایسے لاجوا ب اور بہترین ٹوٹکے ۔ جن کو استعمال کرکے آپ روزانہ کے چند چھوٹے چھوٹے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں

۔پہلا نمبرایک گوندھےآٹے کو محفوظ کرنا۔ آٹے گوندھنے کے تھوڑی دیر بعد اس میں پھپری آجاتی ہے۔ اس کے حل کے لیے کوئی بھی شاپر لے کر ڈبل روٹی کا ہوتو بہتر ہے۔ کاٹ کر چوکور کرلیں۔ آپ اس کو پانی میں گیلا کرلیں۔ اور آٹے پر ڈھانپ دیں۔ فریج میں آٹے کو رکھ دیں۔ آٹے میں پھپری نہیں آئے گی۔ دوسرے نمبر پر ہے ہائی بلڈپریشر کا علاج۔ کالی چندن ایک مٹھی ہے اس کو باریک پیس لیں۔ روزانہ نہار منہ چمچ کے پچھلے حصے کی نوک جتنا سفوف لگے اسے تازہ پانی کے ساتھ پی لیں۔ ساتھ ساتھ بلڈ پریشر چیک کرواتے رہیں۔

جب نارمل ہوجائیں تو چھوڑ دیں۔ بہت فائدہ مند اور آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ کالی چندن پنساری سے مل جاتی ہے۔ تیسرے نمبر پر ہے خربوزہ یا سردہ کے پھل سے بھی بیج حاصل کرنا۔ خوبوزے کا پھل کھا لیا جاتا ہے مگر اس کے بیج بڑی مشکل سے حاصل ہوتے ہیں ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیجوں کو جال سمیت کسی تھیلی میں ایک دن یا چوبیس گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اگلے دن اس کو دھو لیں۔ بڑی آسانی سے بیج علیحدہ ہوجائیں گے ۔ چوتھے نمبر پر سالن میں سوجی کا استعمال ۔

اگر سالن پتلا ہوگیا ہے اور آپ کے پاس ٹماٹر یا پیا ز نہیں ہے تو بھونی ہوئی سوجی سالن میں ڈال لیں۔ اس سے سالن گاڑھا ہوجائےگا۔ اور ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا۔ پانچ نمبر پر ہے پیازاور آنسوؤں کانکلنا۔آپ پیاز جتنے روزانہ استعمال کرنے ہو ان کو روزانہ رات کو پلاسٹک کے لفافہ میں ڈال کر اچھی طرح لفافہ بند کرکے فریج میں رکھ دیں ۔ صبح جب آپ کھانا پکانے کے لیے پیاز کاٹیں گے تو آنکھوں سے ہرگز پانی نہیں نکلے گا۔ اور فریج میں سے بھی پیاز کی بو نہیں آئے گی۔

اگر رات کو پیاز رکھنا بھو ل جائیں تو کھانے پکانے سے ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ پہلے پیاز فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ چھ نمبر پر ہے کھانے کی خوشبو۔ کھانا پکانے کے دوران اگر ایک موم بتی کو جلا کر چولہے کے قریب رکھ دیا جائے تو کھانے کی خوشبو صرف کچن تک محدود رہے گی۔ سات نمبر پر ہے فرش سے چیونگم صاف کرنا۔ عام طور پر بچے چیونگم کھا کر کہیں بھی پھینک دیتے ہیں ۔ اور یہ چپک جائے تو اسے اکھاڑنا مشکل ہوتاہے۔ جو لوگ فلائیٹوں یا اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں ان کی سیڑھی پر اکثر چیونگم لگی ہوتی ہے۔ اس کو صاف کرنے کا آسان سا حل ہے

مٹی کا تیل سے کوئی کاٹن کا کپڑا یا روئی بھگو کر اس سطح کو رگڑیں۔ پھر خشک صاف کپڑے سے صاف کریں۔ چیونگم بہت آسانی سے صاف ہوجائے گی۔ آٹھ نمبر پر ہے ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریاں۔ صبح اٹھنے سے پہلے آپ آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں۔ ایسا لگے کہ بجلی سی پیدا ہوگئی ہے۔ پھراپنی ہتھیلیوں کو اپنی دونوں آنکھوں پر رکھیں ۔ یہ عمل دس سے بارہ منٹ کے لیے کریں۔ حلقے اور جھریاں روزانہ یہ عمل کرنےسے دور ہوجائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

beylikdüzü escort bahçeşehir escort