شیطان جنات گھروں میں کیسے داخل ہوتے ہیں ہماری معمولی سی غفلت کیوجہ سے گھر میں بیماریاں جھگڑا لڑائی رہتا ہے

جنات شیاطین بُری قسم کی چیزیں انسان کے گھروں میں کیسے داخل ہوتے ہیں۔ آج ہر گھر میں جھگڑے ہیں لڑائیاں ہیں فساد ہیں بربادیاں ہیں یہ تما م پریشانیوں کا سبب کیا ہے کہ ہمارے گھروں میں شیاطین وجنات میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ حدیث میں ہے کہ جب بندہ اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اگر وہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر داخل ہوتا ہے ۔

جو جنات وشیاطین ہوتے ہیں وہ دروازے پر ہی رک جاتے ہیں ان کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ملتی ۔ جب انسان کھانے پربیٹھتا ہے بسم اللہ پڑھتا ہے وہ جو شیطان وجنات ہوتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں۔ دوسرے شیطان اس سے پوچھتے ہیں کیا ہوا اس گھر میں نہ رات گزارنے کی جگہ ملی نہ کھانہ ملا چلو کہیں اور پناہ لیتے ہیں۔ اس کے برعکس وہ شخص جو گھر میں داخل ہوتا ہے ۔ نہ وہ بسم اللہ پڑھتا نہ دعا پڑھتا ہے اسی طرح شیطان وجنات بھی اس کے ساتھ داخل ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح کھانا کھاتے ہیں وہ بھی بسم اللہ پڑھ کر نہیں کھاتے تو شیاطین دوسروں کو بھی بلا لیتے ہیں یہاں ہمیں رات گزارنے کی جگہ بھی ملے گی اور کھانا بھی مل رہا ہے ۔شیاطین انسان کے جسم کے اندر ایسے گردش کرتے ہیں جیسے خ۔ون گردش کرتا ہے ۔ جو انسان گھر میں داخل ہوتے ہیں

بسم اللہ نہیں پڑھتا ہے ۔ سب سے پہلے یہ ہوتا ہے کہ صبح کی نماز چھوٹنا شروع ہوجاتی ہے پھر ساری نمازیں چھوٹنا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس کے بعد بے اتفاقی شروع ہوتی ہے بیوی کی لڑائیاں بچوں کی نافرمانیاں اور پھر پور ا گھر برباد ہوجاتا ہے ۔ پھر عاملوں کے پاس جاتے ہیں ان کے مزے شروع ہوجاتے ہیں پیسے دو تعویز لے جاؤ۔تمہارے اوپر فلاں نے جادو کردیا ہے حالانکہ کسی نے جادو نہیں کیا ہوتا انہوں نے خود ہی اپنے آپ پر جادو کیا ہوتا ہے ۔اللہ کے بندوں جب بھی گھر میں داخل ہومسنون دعا پڑھو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر دروازہ کھولو۔اگر آپ یہ عمل کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ نہ جنات آئیں گے نہ شیاطین آئیں گے آہستہ آہستہ نااتفاقیاں یہ سب کچھ آہستہ آہستہ ختم ہوجائیگا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort