صبح اٹھتے ہی اس سورۃ مبارکہ کو پڑھیں پانی پر دم کرکے پی لیں تمام بیماریاں ختم

قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے صبر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے : یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دوبار دیا جائے گا اس وجہ سے کہ انہوں نے صبر کیا اور وہ برائی کو بھلائی کے ذریعے دفع کرتے ہیں اور اس عطا میں سے جو ہم نے انہیں بخشی خرچ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے دیگر نیک اعمال کے مقابلہ میں صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر عطا فرمائے گا ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

محبوب میری طرف سے فرما دیجئے : اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے جو اس دنیا میں صاحبانِ احسان ہوئے، بہترین صلہ ہے، اور اللہ کی سرزمین کشادہ ہے، بلاشبہ صبر کرنے والوں کو اُن کا اجر بے حساب انداز سے پورا کیا جائے گا۔شکر اخلاق، اعمال اور عبادات کا بنیادی جزو ہے۔ جذبۂ شکر کے بغیر تمام اعمال و عبادات بے معنی ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں شکر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے : اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم شکر گزار بن جاؤ اور ایمان لے آؤ، اور اللہ (ہر حق کا) قدر شناس ہے

(ہر عمل کا) خوب جاننے والا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ شکر کو ملا کر ذکر کیا اور ان دونوں کو رفع عذاب کا باعث قرار دیا۔آج ہم آپ کو ہر طرح کی بیماری سے شفاء یابی کا ایک بہت ہی پیارا قرآنی عمل بتانے لگے ہیں اگر آپ یا آپ کے گھر میں سے کوئی بیمار ہے کسی طرح کی بیماری میں مبتلا ہے ۔ آپ یہ قرآنی عمل کیجئے انشاء اللہ ا س قرآنی عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہر طرح کی اندرونی بیرونی بیماریوں سے شفاء حاصل ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ اس قرآنی عمل کی برکت سے اور اپنے فضل وکرم سے ہربیماری سے شفاء عطاء فرمائے گا۔ صحت کاملہ عطاء فرمائے گا ۔ ا ن دنوں ویسے بھی بہت سارے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔ بخار ،سانس کے مسائل میں ہر تقریباً دوسرا تیسرا شخص مبتلا ہورہا ہے اگر آپ بھی اس کیفیت میں مبتلا ہیں تو اس قرآنی عمل کو ضرور کیجئے ۔

اگر عزیز واقارب میں سے اسی کیفیت میں مبتلا ہے اس کو کوئی بھی بیماری ہو یہ قرآن عمل ان کو بتائیں اس وظیفہ کے بارے میں ان کو بتائیں تاکہ وہ اس قرآنی عمل سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ آج کے قرآنی عمل کی طرف بڑھتے ہیں ۔آپ نے صبح فجر کی نماز کیلئے اٹھنا اور ادا کرکے سورۃ رحمٰنُ جو کہ پارہ نمبر ستائیس کے اندر موجود ہے اس کو قرآن پاک کی زینت کہا جاتا ہے اس کی ایک مرتبہ تلاوت کرنی ہے ۔ تلاوت کرنے سے پہلے آپ نے اپنے پاس ایک گلاس پانی رکھ لینا ہے جتنا پانی چاہیے ہو اتنا رکھ کر اس سورت مبارکہ کی ایک مرتبہ تلاوت کرنی ہے ۔ اس سے پہلے اول وآخر 3مرتبہ درود پاک پڑھ لیں ۔ سورۃ رحمٰن کو تلاوت کرنے کے بعد پانی پر دم کرلینا ہے یہ دم شدہ پانی خود پی لینا ہے اگر مریض ہیں کسی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ خواہ کوئی بھی بیماری ہو جیسا کہ ابھی موجودہ وباء ہے یہ دم شدہ پانی پی لینا ہے اگر کوئی مریض خود عمل نہ کرسکتا ہو اسی طرح سورۃ رحمٰن کی تلاوت کرنے کے بعد پانی پر دم کرکے مریض کو پلا دینا ہے ۔ آپ نے روزانہ اس عمل کو کرنا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked