صبح خالی پیٹ کچا لہسن کھانے سے یہ سات بیماریاں ختم ہوجائیں گی

صبح خالی پیٹ کچا لہسن کھانے سے یہ سات بیماریاں ختم ہوجائیں گی ۔ لہسن نہ صرف کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے اسے کھانے سے ہم بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتےہیں یہ صحت کیلئے بہت مفید ہوتا ہے ۔ آپ سوچ نہیں سکتے لہسن کی ایک کلی نہ جانے کتنی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے ۔ یہ کئی بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں فائدہ مند ہوتی ہے ۔ کچھ بھی کھانے یا پینے سے پہلے لہسن کھانے سے طاقت بڑھتی ہے ۔ یہ ایک بہت ہی اہم اینٹی بائیوٹک کی طرح کام کرتا ہے ۔اگر آپ خالی پیٹ کچے لہسن کی ایک یا دو ڈلیوں کو چباچبا کر کھاتے ہیں اور پانی پی لیتے ہیں

تو ا س سے کیا فوائد ملتے ہیں کئی بار بیماری یا ش ر ا ب کا استعمال کرنے کیوجہ سے ہمارا جگر کمزور ہونے لگتا ہے جگر کے اندر گندگی جمع ہوجاتی ہے جس کیوجہ سے جگر اچھی طرح کام نہیں کرپاتا ۔ اگر خالی پیٹ ایک یا دو کچے لہسن کی کلی کھا اوپر سے گرم پانی پیتے تو جگر کی صفائی کرتا ہے ۔ آج کے دور میں رات بھر نیند نہیں آتی چار سے پانچ بجے سوتے ہیں اور صبح اٹھ کر کام پر جانا ہوتا ہے جس کیوجہ سے صحت سے متعلق کئی پریشانیاں ہونے لگتی ہے ۔ کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں پوری رات نیند نہیں آتی ۔ ان پریشانیوں میں لہسن کا استعمال بہت کارگر ثابت ہوتا ہے ۔ خالی پیٹ لہسن چبا چبا کر کھائیں ایسا کرنے سے کچھ ہی دنوں میں پریشانی ختم ہوجائیگی ۔ کئی بار ہمارے جسم کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس کیوجہ ہمیں ہارٹ اٹیک جیسی پریشانیوں کا سامنا بھی کر نا پڑ سکتا ہے ۔

کچا لہسن چبا چبا کر کھانے سے ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دل سے متعلق پریشانیوں سے بچے رہتے ہیں ۔ قوت مدافعت کو بڑھائے جوکہ ہمیں بیماریوں سے بچانے کا کام کرتی ہے ۔ اگر بیماریوں سے بچا رہنا چاہتے ہیں تو صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال شروع کردیں یہ ہمارے جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے جو ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کا کام کرتی ہے ۔بہت سے لوگوں کا پیٹ صبح کھل کر صاف نہیں ہوتا انہیں قبض ہوتی ہے ایسی صورت میں لہسن دوائی کا کام کرتا ہے صبح خالی پیٹ اسے چبا چبا کر کھائیں اور اوپر سے گرم پانی پی لیں ایسا کرنے سے میٹابولزم ٹھیک ہوجاتا ہے اور نظام ہاضمہ بھی ٹھیک ہوجاتا ہے جس کیوجہ سے کچھ ہی دنوں میں قبض کی پریشانی جڑ سے ختم ہوجاتی ہے ۔

آج کے دور میں زیادہ تر لوگ موٹاپے کیوجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں آپ موٹاپے کیوجہ سے پریشان اور طرح طرح کی ادویات استعمال کرنے کے بعد تھک چکے ہیں تو صبح خالی پیٹ لہسن کو چبا چبا کر کھائیں اور اوپر سے گرم پانی پی لیں ایسا کرنے سے میٹا بولز م تیز ہوجائیگا اور موٹا پا کم ہونے لگے گا کچھ ہی دنوں میں موٹا پا جڑ سے ختم ہوجائیگا ۔ یہ پیٹ کوبھی صاف کرنے میں بہت اہمیت کا حامل رکھتا ہے ۔ اسی لیے اپنی زندگی قدرتی چیزوں کا استعمال ضرور کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked