صرف اور صرف 7 دن یہ وظیفہ پڑھیں ہر کام میں کامیابی ملے گی۔

یہ 7 دن کا عمل ہے انشاء اللہ آپ کو پہلے ہی دن سے کامیابی ظاہر ہونا شروع ہوجائے گی۔اس تحریر میں 7 دن میں قرآن پاک کو ختم کرنے کا طریقہ بھی بتایا جائے گا جس سے کامیابی آپ کا مقدر بن جائے گی جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گی انشاء اللہ آپ کو فائدہ ہی گا کبھی بھی آپ کو کسی کام میں پریشانی یا مصیبت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور کبھی بھی آپ کو کوئی پریشانی تنگ نہیں کرے گی۔ہر کام جس کو آپ کرنا چاہیں گے انشاء اللہ اس میں آپ کو ترقی ملے گی آپ کے جو بھی مسائل و پریشانیاں ہوں گی انشاء اللہ وہ حل ہوجائیں گی اس وظیفہ کی مدد سے آپ اپنی رکی ہوئی۔

شادی یا شادی میں کوئی بھی مسئلہ پیسوں کا مسئلہ یا رشتہ نہ ملنے کا مسئلہ یا کوئی ایسا کام جو آپ کی شادی میں رکاوٹ ڈال رہا ہو اس کو حل کر سکتے ہیں انشاء اللہ وہ مسئلہ ختم ہوگا اگر آپ کا قرض کا کوئی مسئلہ ہے اگر آپ نے کسی سے قرض لیا ہوا ہے تو انشاء اللہ کوئی سبب بن جائے گا اگر آپ بے اولاد ہیں تو اللہ پاک آپ کو نرینہ اولاد عطا کرے گا ۔ ناجائز مقدمہ میں پھنسے ہوئے ہیں اور پریشانی کا شکار ہیں تو انشاء اللہ اس سے بھی رہائی ملے گی اور باعزت برائت کا اعلان کردیاجائے گا کسی بھی بری سے بری بیماری میں اگر مبتلا ہیں تو انشاء اللہ اس عمل کو کیجئے انشاء اللہ بیماری سے نجات پالیں گے ۔اگر پسند کی شادی کرنا چاہتے ہیں تو بھی انشاء اللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا ۔اس عمل کو کیجئے انشاء اللہ آپ کی ہر حاجت پوری ہو گی آپ کا ہر مقصد پورا ہوگا بہت ہی زیادہ فائدہ ہوگا ۔

عمل کے نماز کی پابندی ضروری ہے نماز کے بغیر کوئی وظائف اثر نہیں دکھاتے یہ تمام اعمال نماز کے ساتھ ہی اثر انداز ہوتے ہیں ۔عمل کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ قرآن مجید ایک ہفتہ میں اس طرح میں ختم کرنا ہے کہ جمعہ کا دن جمعرات شام سے شروع ہوتا ہے تو آپ نے شروع اس طرح کرنا ہے کہ جمعہ کے دن سورہ فاتحہ سے لے کر مائدہ تک اور ہفتہ کو انعام سے لے کر سورہ توبہ تک مکمل کرنا ہے اور اسی طرح اتوار کو یونس سے لے کر سورہ مریم تک مکمل پڑھ لینا ہے سوموار کو سورہ طٰہٰ سے لے کر سورہ قصص تک پڑھ لیں ۔منگل کے دن العنکبوت سے سور ہ صٰ تک مکمل پڑھ لیں اور اسی طرح بدھ کو زمر سے لے کر سور ہ رحمٰن تک پڑھ لیں ۔

اور جمعرات کے دن سورہ واقعہ سے سورہ الناس تک پڑھ لیں۔تو اس طرح ایک ہفتے میں قرآن پاک مکمل کر لیں پھر آپ سجدے میں جائیں اور جو بھی آپ کی حاجت ہو اس کے لئے دعا کریں انشاء اللہ آپ کی جو بھی حاجت ہو گی اللہ پاک وہ پوری فرما دیں گے لیکن خیال رکھئے کہ حاجت آپ کی جائز ہونی چاہئے آپ کا مقصد جائز ہونا چاہئے ۔جمعہ کے دن سے آپ نے یہ عمل شروع کرنا ہے اور جمعرات کو ختم کرنا ہے انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

beylikdüzü escort bahçeşehir escort