صرف ایک پیاز روزانہ کھائیں اور خود کو ہر بیماری سے بچائیں

پیاز ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، لیکن روزانہ کھانا پکانے کے علاوہ بھی اس کو استعمال کر کے دیکھیں، آپ کے جملہ امراض کے حل میں مدد اسی سے مل جائے گی۔ پیاز کیونکہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہے اس لئے اس میں جراثیم کش افادیت بھی ہے اور جسم کی توانائی برقرار رکھنے کی صلاحیت بھی۔ روزانہ ایک پیاز کھانے سے آپ کی جلد نرم ملائم اور رنگت گلابی ہوجائے گی۔ اس کے کھانے سے بالوں کی نشوونما جلد ہوگی۔ کوئی چوٹ یا زخم جلدی بھر جائے گا۔ اس سے آپ کے جسم میں جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے۔ وزن میں کمی کے لئے بھی مفید ہے، گردے مثانے کی پتھری میں بھی کارآمد ہے۔اس کو رات کے وقت نہ کھائیں، ورنہ سینے میں ہلکی جلن ہوسکتی ہے۔مردانہ کمزوری کے حامل حضرات اس کا استعمال رات میں ہرگز نہ کریں۔ خواتین دورانِ حیض اس کا زیادہ استعمال نہ کریں۔روزانہ ایک پیاز کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ جانیں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں ۔ پیاز ہر گھر میں موجود ہوتی ہے کیونکہ اس کے بغیر کھانا بن ہی نہیں سکتا ہے اور یہ وہ سبزی ہے جو ہر وقت ہی گھروں میں ضرور ہوتی ہے۔ پیاز قدرت کی طرف سے انسانوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس میں بیوٹی سے لے کر صحت تک کے تمام راز پوشیدہ ہیں اور چند ایک تو آپ بھی جانتے ہی ہیں

۔ڈاکٹرز تجویز کرتے ہیں کہ پیاز کا اپنے روزمرہ کے کھانوں کے ساتھ سلاد کے طور پر بھی کھائیں یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ صرف ایک پیاز کھانے سے آپ کو کس قدر غذائیت و صحت مل سکتی ہے۔صرف صحت ہی نہیں یہ پیاز آپ کے کچھ گھریلو کام کاج میں بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔۔۔۔ ہے نا! فائدہ مند! چلیں بتاتے ہیں آپ کو صرف ایک پیاز آپ کے لئے دن بھر میں کتنی مددگار ہے۔پیاز ہمارے لئے فائدہ مند کیوں ہے ۔۔۔؟پیاز ہمارے لئے فائدہ مند اس وجہ سے ہے کیونکہ اس میں80 فیصد پانی، 11.6 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 2۔1 فیصد پروٹین، 0.7 فیصد لیپڈ، 0.18 فیصد کیلشیم ،0.7 فیصد فولاد، 0.5 فیصد فاسفورس، غذایت سے بھر پور سلفر کمپاؤنڈرز، وٹامن بی 1، بی 2، بی 3، بی 4، بی 5، بی 6، بی 9، سی، ای اور وٹامن کے کا ایک مکمل خزانہ ہے۔ایسے افراد جن کو ایکنی کی شکایت مستقل رہتی ہے وہ ایک پیاز روزانہ کھائیں کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایکنی کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔جسمانی درد (کمر درد، کان درد، ہاتھ درد، گھٹنوں کا درد) میں پیاز بہت کارآمد ہے اس لئے روزانہ پیاز اگر آپ کھائیں گے تو آپ کو ان دردوں سے بغیر کسی دوائی کے ہی ریلیف مل جائے گا۔

نیند نہ آنے کی شکایت ہے اگر تو پیاز کو نہ بھولیں یہ آپ کو آرام و سکون فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے اور یہ آپ کی نیند کے ہارمونز کو فعال کرتی ہے تاکہ نیند مکمل ہوسکے۔دورانِ خون کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پیاز کا رس آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ ہماری شریانوں میں موجود خون کو صحیح طرح سے گردش کروانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔پیٹ کے عام مسئلے (پیٹ درد، بدہضمی، کھٹی ڈکاریں) سے لے کر پیٹ کے کینسر تک کے امراض میں پیاز ایک اہم دوائی کے طور پر کام کرتی ہے۔بلڈ پریشر و شوگر ان کے لئے آپ کئی نسخے کرتے رہتے ہوں گے اب سے صرف ایک پیاز بھی روزانہ کے کھانے میں شامل کرلیں اور احتیاط رکھیں، آپ کو کچھ ہفتوں کے استعمال سے فائدہ نظر آئے گا۔ٹانگوں کی سوجن میں پیاز کو چبا کر کھانا جسم میں ایسے متحرک مادے پیدا کرتے ہیں جو سوزش کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔جلد کے تمام مسائل (چہرے کی خوبصورتی ہو یا بالوں کی) میں یہ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔استعمال کیسے کریں۔۔۔۔؟پیاز کو چبا کر کھائیں۔اس کا رس استعمال کریں۔جلد و بالوں پر اس کا لیپ لگا کر استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked