صرف ایک گلاس شربت سر سے پاؤں تک اے سی لگا دے

گرمیوں میں فالشے کا شربت کا خیال آتے ہی پیاس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ آپ کو فالشےکے شربت تیار کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔ دو کپ اچھی قسم فالسہ او ر چار کپ پانی گرینڈر میں ڈال کراچھی طرح گرینڈ کرلیں۔پھر چھان کر گودا اور شربت علیحدٰہ کرلیں۔ پھر حسب ذائقہ ایک لیموں نچوڑ کر تھوڑا سا کالا نمک شامل کرکے نوش فرمائیں ۔ فالسہ اپنے ذائقے اور فرحت بخش اثرات کی وجہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور ترش ہوتاہے فالسہ کا مزاج سر دتر ہوتاہے۔ فالسہ اور فالسے کا شربت مندرجہ ذیل طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے ۔ فالسہ میں نشاستہ ، لحمیات، فولاد، پوٹاشیم، کیرٹین اور چونے کے اجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ وٹامن اے ، بی اور سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔جن مریضوں کو جگر کی گرمی اور آنتوں کی خشکی کی وجہ سے دائمی قبض رہتی ہو۔

وہ صبح سویرے فالسہ گھٹلیوں سمیت چوس کرکھائیں ۔ فالسے کا شربت چڑ چڑاپن دور کرتاہے او ر پیاس کی شدت میں کمی کرتا ہے۔ شو گر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس سے جلد کی چمک اور تازگی می اضافہ ہوتا ہے ۔گرمی کے تیز بخار میں فالسے کا شربت پینےسے بے چینی اور اضطراب کم ہوجاتا ہے۔ فالسہ معدے اور جگر کی گرمی کو ختم کرتا ہے ۔ یرقان کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ مثانے کی گرمی اور پیشاب کی جلن کو خاتمہ کرتا ہے۔ معدے اور سینے کی گرمی اور جلن کو دور کرتا ہے۔ دل کی دھڑکن اور بے چینی کو دور کرتاہے فالسے کا شربت بلڈ پریشر دور کرتا ہے۔سرد مزاج لوگوں کے لیے فالسے کا زیادہ استعمال نقصا ن دہ بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق فالسہ اور اس کا شربت جگر کے امراض میں فائدہ مند ہے، خاص طور پر یرقان کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ہے

جب کہ روزانہ فالسے کا ایک گلاس ٹھنڈا شربت پینے سے تندرست افراد بھی یرقان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسے کا شربت صبح شام پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہوتا ہے بلکہ یہ سر درد میں بھی فائدہ مند ہے۔ شدید گرمی اور لو میں فالسے کا ایک گلاس شربت پی کر سن اسٹروک سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ فالسے میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ آئرن اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزا ہیں۔ اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی موجود ہوتا ہے۔اس پھل کے کچھ حیران کن فوائد بھی ہیں جو شاید آپ آج سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسہ کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے۔یہ سرد تاثیر کا حامل پھل ہے جس کی وجہ سے معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں کمی کرتا ہے۔فالسہ معدہ و جگر کو تقویت دیتا ہے اور جسم سے گرمی کا اخراج کرتا ہے۔فالسہ دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked