فائدے سن کر حیران رہ جا ؤ گے ! ایلو ویرا کے فائدے اور استعما لات تفصیل کے ساتھ ! زبردست فائدے ایک با ر لازمی !

درحقیقت کاسمیٹک، فوڈ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹریز قدرت کے اس عجوبے پر انحصار کرتی ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسان استعمال کررہے ہیں۔قدیم یونان، مصر، ہندوستان، میکسیکو، جاپان اور چین وغیرہ میں اس کا طبی استعمال صدیوں سے ہورہا ہے اور اسے متعدد امراض سے نجات کا نسخہ سمجھا جاتا ہے ایلوویرا وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ای، بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 12؛ پروٹین، لپڈز، امائینو ایسڈز، فولک ایسڈ اور کیلشیئم، میگنیشیئم، زنک، کرومیئم، سیلینیئم، سوڈیئم، آئرن، پوٹاشیئم، کاپر اور مینگنیز جیسے منرلز شامل ہوتے ہیں

جو ہماری صحت بہتر رکھنے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں اور ان کی کمی سے مختلف اقسام کی بیماریاں ابھر آتی ہیں ایلو ویرا کا ایک بہت بڑا فائدہ جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہے جس کی وجہ اس میں امینو ایسڈز، وٹامن اور منرلز کی موجودگی ہے، مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق ایلو ویرا پر مشتمل اشیا خون کے سفید خلیات کو بڑھانے میں موثر ثابت ہوتی ہیں، یہ سفید خلیات جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور امراض کے خلاف لڑتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے سوفیصد خالص ایلو ویرا جوس کا استعمال بہترین طریقہ کار ہے

جسمانی وزن میں کمی طبی سائنس کے مطابق ایلو ویرا جسمانی وزن میں کمی کے لیے 2 وجوہات کے باعث بہت اہم ہے، ایلو ویرا سے جسمانی ورم جو جسمانی وزن میں اضافے اور میٹابولزم مسائل کا باعث ہوتا ہے، ایلو ویرا اس کے خلاف ورم کش اثر کرتا ہے، دوسرا ایلو ویرا میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو قبض کشا ہوتے ہیں، جس سے زہریلا مواد جسمانی نظام سے خارج ہوجاتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے، تاہم حاملہ خواتین کو ایلو ویرا کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

جھریاں دور کرےایلو ویرا میں پانی کی موجودگی اسے جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر بناتا ہے، اس سے جسم میں کولیگن کی سطح بھی بڑھتی ہے جو جلد کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے جو جلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور جھریاں گھٹتی ہیں۔ ایلو ویرا سپلیمنٹ کے استعمال سے 3 ماہ میں جلد پر عمر کے اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔کیل مہاسوں کی روک تھام کیل مہاسوں کا مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے جس کی وجہ کیمیکل سے بنی مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے، ایلو ویرا جیل کا استعمال ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے

جبکہ مساموں میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرکے جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔منہ کے چھالوں سے نجات ایلو ویرا جیل منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔ ایک صاف چمچ کے ذریعے اس جیل کی کچھ مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگائیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرائیں۔گنج پن سے بچانے میں بھی مددگاراگر تو آپ پریشان ہیں کہ کس طرح گرتے بالوں کو روکیں تو ایلو ویرا اس مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked