مثانے کی غدود (پراسٹیٹ گلینڈ) کا بغیر آپریشن علاج

پروسٹیٹ ایک ایسا غدود ہے جو صرف مردوں میں ہوتا ہے۔ یہ اخروٹ کے برابر ہوتا ہے اور مثانے کی گردن کے نیچے، مثانے سے باہر نکلنے کے راستے کے ارد گرد یعنی پیشاب کی نالی کے گرد ہوتا ہے۔ پروسٹیٹ ایک دودھیا مائع بناتا ہے جو منی کا حصہ ہوتا ہے اور نطفے کوغذا فراہم کرتا ہے۔جیسے مردوں کی عمربڑھتی جاتی ہے پروسٹیٹ کے غدود بھی بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ یہ کئی برسوں میں ہوتا ہے اور کچھ مردوں میں یہ مثانے کےمسائل پیداکرسکتا ہے۔مثانے کا خراب کنٹرول صحت کےدوسرے مسائل کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ مثانے کا خراب کنٹرول رکھنے والے لوگ اس مشکل سے پریشان اور شرمندہ ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کے مثانے کے کنٹرول میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں یا آپ اپنے پروسٹیٹ غدود کی وجہ سے متفکر ہیں تو اپنے ڈاکٹر یا کانٹی نینس ایڈوائیزر سے بات کریں۔پروسٹیٹ کی کچھ عام مشکلات کیا ہیں؟پروسٹیٹائی ٹس میں مثانے کےانفیکشن کی وجہ سے پروسٹیٹ کے غدود میں سوجن اور درد ہوتا ہے۔ یہ جوان مردوں میں عام ہے۔بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلاسیا اس وقت ہوتا ہے جب پروسٹیٹ آہستہ آہستہ بڑا ہونے لگتا ہے اور یہ عام طور پرادھیڑعمرمیں شروع ہوتا ہے۔

چار میں سے ایک شخص کو اس مسئلے کیلئے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ (بی پی ایچ کینسر کا پیش خیمہ نہیں ہے)۔پروسٹیٹ کینسر عام طور پر کسی قسم کی علامات کے بغیر ہوتا ہے۔ آپکا ڈاکٹر اسے خون کے ایک ٹیسٹ (پی ایس اے کہلانے والے) اور پروسٹیٹ کےایک چیک کے ذریعے معلوم کر سکتا ہے۔ یہ مردوں میں سب سے عام کینسر ہے اور یہ آپکو بڑھتی ہوئی عمرکے ساتھ ہوسکتا ہے۔ البتہ یہ سب سے آسانی سے علاج کیا جانے والا کینسر ہے۔اگر آپکو ان میں سے ایک یا اس سے زیادہ مسائل ہیں تو آپکو پروسٹیٹ کا مسئلہ ہو سکتا ہے:پیشاب کا بہاؤ شروع کرنے میں مشکل ہو،پیشاب شروع ہونے کے بعد بہاؤ آہستہ ہو،دن کو یا رات میں پیشاب کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہو،پیشاب ختم کرنے کے بعد یا بیت الخلا آتے جاتے چند قطرے پیشاب نکل جانا،بیت الخلا کے فورا بعد پھر پیشاب کی ضرورت ہونا،بہت شدت سے پیشاب کی ضرورت ہونا،پیشاب کرتے ہوئے جلن یا درد،پیشاب میں خ و ن اوربیت الخلا جانے کے بعد یہ محسوس کرنا کہ مثانہ پوری طرح خالی نہیں ہوا۔ان میں سے کچھ مسائل پروسٹیٹ کی وجہ سے نہيں ہوتے۔ جیسے کہ بعض دوائیں مثانے میں پیشاب کو جمع کر دیتی ہیں۔ آپکا ڈاکٹر یا کانٹی نینس کا مشیر آپ کو آپکی مشکل کے بارے میں معلوم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔میرے پروسٹیٹ سے مثانے کی مشکلات کیسے ہوسکتی ہیں؟یوریتھرا (پیشاب کی نالی) کو بند کرنا: جب پروسٹیٹ بڑا ہوجاتا ہے تو یہ مثانے کو مسدود کردیتا ہے اور مثانے کو خالی ہونے سے روکتا ہے۔

بعض صورتوں میں پیشاب اس وقت تک جمع ہوتا رہتا ہے جب تک کہ یہ باہر لیک نہ ہو جائے۔ اگر ایسی صورت ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایک مثانہ غیرضروری طورپرمصروفاس لئے ہوسکتا ہو کہ اسے بند راستے کی وجہ سے بہت زیادہ کام کرنا پڑ رہا ہو۔ غیرضروری طورپرمصروف مثانہ آپکے قابو کے بغیر سخت ہوجاتا ہےاس سے پیشاب کرنے کی ضرورت شدید ہوجاتی ہے۔ آپریشن کے بعد رکاوٹ تو کم ہوجاتی ہے لیکن پھر بھی پیشاب کی شدید ضرورت محسوس ہوسکتی ہے اور چند ہفتوں میں یہ اور صورت مزید خراب ہو سکتی ہے جب تک کہ مثانہ واپس معمول پرنہ آجائے۔بعض صورتوں میں پروسٹیٹ کےآپریشن سے مثانے کے اعصاب اور عضلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سے مثانے کا کنٹرول خراب ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتو یہ ہمیشہ بہت کم عرصے کیلئے ہوتا ہے البتہ پروسٹیٹ کینسر کا بڑا آپریشن مثانے کیلئے طویل عرصے کی مشکلات پیدا کرتا ہے۔پہلے تو آپ کے ڈاکٹر یا کانٹی نینس کے مشیرآپکے مثانے کے خراب کنٹرول کی وجہ جاننا چاہیںگے جیسے کہ پروسٹیٹ کی کوئی بیماری، انفیکشن، ذیابیطس یا کچھ دوائیں۔چند طریقےموجود ہیں

جن سے پروسٹیٹ کی بیماری سے خراب ہونے والےمثانے کےکنٹرول کاعلاج ہوسکتا ہے۔ کئی ایسی دوائیں موجود ہیں جوکہ مثانے کے کنٹرول میں مدد دے سکتی ہیں۔اگر آپکو پروسٹیٹ کےمسائل ہیں تو آپریشن سےتمام یا غدود کے کچھ حصے نکالےجا سکتےہیں۔ آپریشن کا طریقہ پروسٹیٹ کے غدود کے سائز پر منحصر ہوگا۔مثانے کی ٹریننگ کے ایک پروگرام سے مثانے اپنے میں زیادہ پیشاب جمع کرنے اہل بن سکتا ہے بغیر کسی ہنگامی احساس اور لیکیج کے خوف کے خواہ آپکا مثانہ غیر ضروری طور پر فعال ہی کیوں نہ ہو۔ ۔پیلوک فلور کے عضلات کی ٹریننگ سےعضلات اس قدر مضبوط بن جاتے ہیں کہ وہ مثانہ اور آنتوں کو اچھی طرح کام کرنے پرقابو رکھتے ہیں۔ آپریشن سے قبل اپنے عضلات کی ٹریننگ کیجئے اورآپریشن کے فوری بعد شروع کر دیجئے ۔پیشاب کے نکلنے سے نبٹنے کیلئے کانٹی نینس کی مصنوعات وسیع پیمانے پر موجود ہیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکو مسئلے کے بارے میں کافی معلومات ہیں، کیا علاج موجود ہیں، وہ کتنی اچھی طرح کام کرتے ہیں، کہاں وہ غلط ہو سکتے ہیں، تاکہ آپ اپنے ڈاکٹر کی مدد سے درست علاج کو چن سکیں جوکہ آپ کے لئے بہترین ہو۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked