مسکین و غریب بھی پڑھ لے گا تو امیر ہوجائے گا۔

یہ امیر کبیر کرنے والا بہت ہی خاص وظیفہ ہے رزق کی برسات کرنے والا وظیفہ ہے ۔ الکبیرُ جل جلا لہ اور الحفیظ جل جلالہ یہ اللہ کے دو اسمائے مبارکہ ہیں ۔الکبیر کا ترجمہ یعنی معانی بنتا ہے بہت بڑا اور اس کا عدد ہے 232 اور اس کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس اسم مبارک کا ذکر کرنے سے علم و معرفت کے دروازے کھلتے ہیں اور اگر کھانے کی چیز پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلایا جائے

تو باہمی الفت پیدا ہو اور جو شخص اپنے عہدے سے معزول ہوگیا ہو تو وہ اس عمل کو پڑھے انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ اللہ کریم نے چاہا تو وہ اپنے عہدے پر بحال ہوجائے گا اور اسے بزرگی اور برتری نصیب ہوگی جو کوئی اس اسم کو پڑھے گا تو مخلوق کی نظروں میں وہ ممتاز ہوگا اور بلند مرتبہ پائے گا یہ بادشاہوں اور اعلیٰ حکام کا وظیفہ ہے اگر اس کا اہتمام آپ لوگ ہم لوگ بھی کریں تو ہمارا رعب بڑھے گا اور اللہ کریم کے کرم سے ہمارے رزق میں ایسی برکت اور ایسا اضافہ ہوگا کہ دنیا دیکھ کر حیران رہ جائے گی اگر آ پ اس عمل کو پڑھ کر کسی بیمار پر دم کریں گے تو انشاء اللہ حق تعالیٰ نے چاہاتو بیمار درست ہوجائے گا اللہ کریم اس اسم کے وظیفے کو پڑھنے والے کو مخلوق میں عزیز کردیتے ہیں

اس کے بعد الحفیظ جل جلالہ اس کا مطلب ہے سب کا محافظ جو شخص اس یا حفیظ کا ورد رکھے گا اور اللہ تعالیٰ نے چاہاتو وہ ہرطرح کے خوف و خطر اور نقصان اور تکلیف سے محفوظ رہے گا مالک کریم اسے اتنی دولت عطافرمائیں گے ان دونوں اسماء کے وظیفے سے کہ اس کے دین دنیا کی جو تنگ دستیاں ہیں وہ ختم ہوجائیں گی مالک کریم اس سے بے شمار رزق عطا فرمائیں گے یہ اسم مبارک خوف ناک سفر میں حفاظت کے لئے بے حد مفید ہے اور سریع الاثر ہے حتی کہ اسے پڑھ کر درندوں کے درمیان بھی آدمی سو جائے تو حق تعالیٰ نے چاہا تو نقصان نہیں پہنچاسکتا اس اسم کے ذکر کے بے شمار فوائد ہیں اس اسم کو پڑھنے والا ہر طرح سے نڈررہے گا

جو کسی شہر یا گاؤں میں جا کر غیب سے روزی چاہے تو اس اسم کا وظیفہ کر لے تو حق تعالیٰ اسے غیب سے رزق عطا فرمائیں گے ان اسماء کو پڑھنے سے اللہ جل شانہ انسان کو دو پریوں اور شیطانی اور بدنظری سے محفوظ فرماتے ہیں ۔مالک کریم ایسے انسان کے اوپر بہت زیادہ شفقت فرماتے ہیں مہربانی فرماتے ہیں جو انسان ان دونوں اسموں کا وظیفہ کرے ۔یاکبیرُ جل جلالہ اور یا حفیظ جل جلالہ ان دو اسموں کا وظیفہ ہے ۔آپ نے ان اسموں کو کس طرح پڑھنا ہے انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ اللہ کے کرم سے اللہ آپ سے بہت راضی ہوگا مشکلات حل ہوں گی

رات سونے سے پہلے پڑھ لیں یا دن میں کسی بھی وقت اول آخر درود شریف پڑھ لیں اور درمیان میں اکیس مرتبہ یاکبیر ُ جل جلالہ اور یَاحَفِیظُ جل جلالہ اکیس مرتبہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر اپنے چہرے پر اپنے دل پر بھی مل لیں اور اس کے بعد اپنے مقصد کے لئے اپنے رب سے دعا کریں تو اللہ جل شانہ آپ کی اس دعا کو شرف قبولیت عطا فرمائے گا ہاں یہ عمل آپ تین دن سات دن گیارہ دن تک کریں انشاء اللہ اللہ کریم آپ کو بے شمار رزق سے دولت سے عزت سے مالا مال فرمائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort