معدے کا درد، جلن، سوزش کا فوری خاتمہ

سوزش معدہ اسباب کیمیکلز والے پھل سبز یاں ۔ کثرت گوشت خوری۔ ہو ٹلنگ ۔ مہنگائی۔ بیروزگاری۔ ذہنی ۔ دباؤ ۔ ڈپر یشن۔ رنج و غم۔ بے وقت کھا نا۔۔ تیز مرچ مصالحہ جات۔ اینٹی با ئیو ٹکس کا استعمال اور بھو کے رہنا اس کے اسباب ہیں۔۔۔علا مات ۔۔۔ پیٹ میں مقام معدہ پر مروڑ قسم کا اچا نک درد جو آہستگی سے ختم ہو جا ئے یہ درد وقفے وقفے سے ہوتا ہے اور خالی معدہ بڑھ جا تا ہے شروع مرض میں شکم سیر ی کی حالت میں درد نہیں ہوتا مگر رفتہ رفتہ ہر وقت رہنے لگتا ہے اور درد ہو کر پا خانہ با ر بار آ نے لگتا ہے تو قوت دافعہ تیز ہو کر کبھی کبھی کچی غذا ء پا خانے میں خارج ہونے لگتی ہے۔

اسی سے بڑھ کر السر معدہ ہو جا تا ہے نبض قشری عضلا تی اور اسی کی علا مات پائی جاتی ہیں۔ پیشاب زرد۔ جلن دار۔ کم مقدار۔ بار بار آ تا ہے۔ صحت کمزور، لاغری رنگ چہرہ پھیکا زردی لیے ہوئے گال پچک جاتے ہیں۔علاج ۔۔ ایچ ستاسٹھ اور اعصابی قشری ملین دو ایک کی نسبت سے ملا کر چار سے چھ گرام دن میں تین بار بعد از غذاء دیں زیرہ سفید دودھ میں ابال کر دیں اسباب دور کر یں بھوک رکھ کر کھا ئیں کچھ روز سالن بند کر دیا جا ئے غذا ء۔ اعصابی قشری۔ اعصابی مخا طی دیں۔ ورم معدہ۔۔۔ سوزش سے بڑھ کر ورم حار بنتا ہے۔

اکثر قاع المعدہ کے مقام پر بنتا ہے۔ اس حار ورم کا مواد ایک جگہ جمع ہو کر باعث تکلیف بنتا ہے۔ علا مات ۔۔۔ پیٹ میں با ئیں طرف جہاں پسلیاں ختم ہو تی ہیں اس سے تھوڑا ناف کی طرف اور گردے کے نیچے ہر وقت درد رہتا ہے یہ درد خالی معدے اور ترشی و تیزابیت والی غذاء تیز مرچ مصالحوں سے بڑھ جا تا ہے دودھ اور الکلی والی غذاؤں کے استعمال سے بالکل آرام محسوس ہوتا ہے۔ ایسے مریضوں کو بواسیر۔۔ بلڈ پریشر۔ اور شوگر ضرور ہو جا تے ہیں۔ علاج۔۔۔ وہی سوزش معدہ والا کر نا ہے مگر صبح شام اگر بلڈ پریشر زیادہ رہنے لگا ہو تو ایچ ستا سٹھ کی جگہ ایم سی دینا ہے۔

ورم معدہ کی بڑھی ہوئی اور بگڑی ہو ئی حالت ہے جب مرضی مادہ پک کر اور پیپ پڑ کر ٹھیک ہو جا تا ہے تو بخار اور درد میں بھی کمی آ جا تی ہے لیکن مقام ماوف پر سوجن باقی رہتی ہے پھوڑے کے پھو ٹنے کی علا مت یہ ہے کہ رونگٹے کھڑے ہو جا تے ہیں پا خانہ یا قے میں پیپ کا اخراج ہو تا ہے ورم دب جا تا ہے مگر ٹھیک نہیں ہو تا ترشی و تیزابیت والی غذاء کھانے سے پھر درد شروع ہو جاتی ہے۔ بخار بھی ہو جاتا ہے یہ قروح قشری عضلاتی مزاض کے ہوتے ہیں لیکن نبض ضعیف ہوتی ہے اور مقام معدہ ( تیسری انگلی) پر شدید ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.