معدے کی ہر بیماری کے دشمن ہیں یہ دانے سیاہ دانے معدے کی ٹیوننگ کرکے سارا گندا صاف کردیں گے

کالی مرچ کا نام کس نے نہیں سنا ہوگا ۔یہ دنیا بھر میں عام استعمال کی جانے اورباآسانی دستیاب مرچ ہے کالی مرچ کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے

کالی مرچ دراصل ایک پھل دار بیل ہوتی ہے جسے کاشت کرنے کا مقصد اس کا پھل حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ اسے خشک کرنے کے بعد مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کالی مرچ کا کھانوں میں استعمال صدیوں سے جاری ہے ۔یہ ناصرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی اقسام کی بیماریوں اور نقصان پہنچانے والے جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اس کی خوبیوں کیوجہ سے صدیوں سے اس سے ادویاتی طور پر استعمال کیا جارہا ہے

یوں تو کالی مرچ سے جسم کو لاتعداد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ معدے کیلئے خاص طور پر بہت مفید ہے ۔کالی مرچ معدے کو تحریک دیکر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔یہ ایسڈ پروٹین اوردیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کیلئے نہایت ضروری ہے ۔غذائے مناسب طریقے سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائیریا یا قبض کا شکار نہیں ہونگے ۔کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہوتی ہیں یہ معدے میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کو ہونے سے روکتی ہے پیٹ کی گرمی بھوک نہ لگنے جگر کو صاف کرنے کیلئے بے حد مفید ہے ۔ اس میں خاص غذائی جز لبلبا اور آنتوں میں موجودہضم کرنے میں معاون انزائم کی گرد کو تیز کردیتا ہے ۔ اس کے سیاہ مرچ جگر کیلئے مفید اس میں بڑھنے والے ایسڈ کو بڑھاتی ہے جو آنتوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

کالی مرچ مختلف تیل اور کیمیکلز کی مدد سے جسم میں بننے والے اصحال اور ڈائیریا کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ ا س سے اعصابی نظام تیز ہوتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مرتے ہیں ا س کے کھانے سے جسم میں پسینا بنتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے ۔ گیسٹرک کے مرض کیلئے ایک کپ پانی آدھا لیموں نچوڑ لیں اس میں ایک چٹکی کالی مرچ پاؤڈر ڈال دیں اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں اس سے معدے کو کافی آرام ملے گا ۔ اگر کھانا ہضم کرنے میں دیر لگتی ہے تو پسی ہوئی کالی مرچ سونٹھ کا پاؤڈر پسا ہوا زیرہ اور نمک کا برابر مقدار میں مکس کرلیں اس چورن کو دن میں دو بار کھانے کے بعد گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

اس سے کھانا جلدی ہضم کرے گا۔ اگر پیٹ میں گیس بن جاتی تو لسی کی بالائی ہٹا کر اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور ایک چٹکی پسا ہوا زیرہ مکس کرکے پی لیں اس کے علاوہ کھانا پکانے میں بھی اگر لال مرچ کی جگہ کالی مرچ کا استعمال کیا جائے تو یہ مسئلہ کافی حدتک حل ہوسکتا ہے یہ نہ صرف پیٹ سے گیس ختم کرتی ہے ۔بلکہ یہ مزید گیس بننے سے بھی روکتی ہے ۔ بھوک کم لگتی ہو تو آدھا چھوٹا چمچ کالی مرچ ایک بڑا چمچ شہد مکس کرکے کھالیں اس سے ریمڈی کا روزانہ عمل کرنے سے بھوک میں اضافہ ہوجائیگا۔ بھوک بڑھانے کیلئے کھانے میں بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bahçeşehir escort beylikdüzü escort