موٹاپے کے ڈر سے چاول نہ کھانے والو

سلطان  چاول میں سے کیلوریز کم کرنے کے لیے ایک ایسا طریقہ دریافت کرنے میں کامیا ب ہوگئے ہیں۔ جس کے ذریعے  نہ صر ف یہ کہ پچاس فیصد کیلوریز کوکم کیاجاسکتا ہے بلکہ چاول  میں مزید غذائیت بھی شامل ہوجاتی ہے۔ سری لنکا کے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے مکالے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ چاولوں کو روایتی طریقوں سے پکانے کے بجائے اگر ایک خاص طریقے کو استعمال کیا جائے تواس سے چاول کی پچاس فیصد تک کیلوریز کو کم کیاجاسکتا ہے

اور ساتھ ہی چاول میں ایسی غذائیت شامل ہوجاتی ہے۔ جو صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ چاول دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا ہے۔ ہرخطے اسے پکانے کا ایک الگ طریقہ کار ہے ۔ بالخصوص ساحلی  علاقوں میں رہنے والے افراد کی یہ مر غوب غذا ہے  اور ہر عمر کےلوگ شو ق سے چاول تناول کرتے ہیں۔ یہ لذیذ بھی ہے اور طاقت ور بھی ہے۔ اور ساتھ یہ آسانی سے تیار ہوجاتے  ہیں۔ صر ف سری لنکا میں 38 اقسام کے چاول پائے جاتے ہیں۔ جنہوں آٹھ طریقو ں سے پکا یا جاتا ہے چاول نشاستہ سے بھرپور غذا ہے ۔صرف  ایک  کپ چاول میں دو سو چالیس کیلوریز ہوتی ہیں۔

جو ہضم ہونے کے بعد چربی  میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اور وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ سری لنکا کے محقیقین  نے ماہرین غذائیت کی معاونت سے چاول کو کیلوریز سے پاک کرنے کےلیے انوکھا طریقہ ایجا د کیا ہے۔ اس طریقے  میں برتن میں پہلے پانی کو ابا لا جاتا ہے پانی  میں جوش آنے کے بعد اس میں چاول کے وزن کے تین فیصد کےبرابر ناریل کا تیل شامل کیا جاتا ہے اس کے بعد چاول کو برتن  میں ڈال کر ابالا جاتا ہے۔ اور بارہ گھنٹے کےلیے ریفریجریٹر میں رکھ دیا جاتا ہے۔

جس طرح چاہیں اپنے اپنے طریقوں  سے پکالیں۔ محقیقین نے اپنی اس تحقیق کو امریکہ کیمیکلز سوسائٹی میں پیش کرتے ہوئے انکشا ف کیا کہ اس طریقے سے ہضم شدہ نشاستہ اور غیر ہضم شدہ نشاستہ  پر مثبت اثرات مرتب ہوتے  ہیں۔ ہضم شدہ  نشاستہ کی بڑی مقدار آنتوں  میں ہضم ہونے کے بعد گلو کو ز میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ جس سے جسم توانائی  کے لیے استعمال کرتا ہے۔ جبکہ باقی ماندہ چربی کی صورت میں جسم میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر چاولوں  کو مذکورہ بالا طریقے پر تیار کیاجائے تو زائد کیلوریز ختم ہوجاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے نشاستہ ہضم ہوکر چربی کی صورت میں جمع ہونے  کا عمل رک جاتا ہے۔ بلکہ صرف اتنی ہی نشاستہ ہضم ہوتی ہے۔ جو جسم میں توانائی  کے حصول کےلیے درکار ہوتی ہے۔ اس طریقے سے پکائی جانے والے چاول میں موجود غیر ہضم نشاستہ آنتوں میں موجود مفید بیکٹیر یا  کو توانائی مہیا کرتے ہیں جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر ہوجاتا ہے۔ معدے اور آنتوں کے کئی امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked