مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھا

ما ما کا فون آیا، بو لی بیٹا۔۔۔ نغمہ کی طبیعت خراب ہے اسے ہاسپٹل لے کے جا رہی ہوں۔ فکر کرنے کی ضرورت نہیں میں اس کے پاس ہوں اس ی امی بھی سیدھ ھی ہاسپٹل آرہی ہیں میں کچھ کہنا چا ہتا تھا لیکن ما ما شا ید جلدی میں تھیں میرا جواب سنے بغیر ہی فون بند کر دیا میری شادیمیری پسند  سے میری اپنی فیملی کے دو ر پار کے رشتہ داروں میں ہوئی تھی نغمہ کو میں نے اپنےکزن کی شادی میں دیکھا۔ ان دنوں میں اپنی تعلیم ختم کر کے جاب کی تلاش میں تھا اور ما ما میرے لیے لڑ کی کی ۔۔ میں  اپنے ما ما با با کا اکلو تا بیٹا تھا میں ایک بہت مہنگے ادارے کا پڑ ھا ہوا تھا اور مسلسل بہترین۔  کا میا بیاں حاصل کرتا ہوا یہاں  تک پہنچا تھا ما ما کے خیالات میرے بارے میں بہت اونچے تھے بہت ہائی فائی گھر انے کی اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑ کی جو کہ بہت خوبصورت بھی ہو لیکن میں نے اپنی ما ما کے سارے خوابوں کو توڑ کے رکھ دیا جب میں نے نغمہ کا نام ما ما کے سامنے لیا ما ما نے کوشش کی کہ مجھے باز رکھ سکیں لیکن میں بھی ضد کا پکا تھا آخر کار  ما ما کو جا کے نغمہ کا ہاتھ ما نگنا پڑا اور بہت جلد نغمہ میرے گھر میں میری دلہن بن کے آ گئی میری ان دنوں نئی نئی جاب تھی اور میں تریننگ پہ دوسرے شہر تھا جب میں جا رہا تھا

تو میراد ل نغمہ کو چھوڑ کے جانے پہ رازی نہیں تھا ادھر ما ما بار  ، بار بار مجھے حوصلہ دے رہی تھیں کہ آج تھوڑی مشکل دیکھ لو گے تو آ ئندہ زندگی میں اس کا پھل بھی پاؤ گے میں ادھر ہی تھا جب نغمہ نے مجھے ہماری پہلی خوشی کے بارے میں بتا یا لیکن ساتھ ہی ما ما کی بھی کال آ گئی اب دوڑے دوڑے نہ آ جا نا۔۔ میں اور تمہارے با با ہیں اس کے پاس ویسے بھی ابھی اسے آ رام کی ضرورت ہے پہلے بچے کی مرتبہ میرے صرف دو چکر لگے یہاں تک کہ ہا سپٹل کا وقت آ گیا ماما کی وہی بات کہ ہم ہیں اس کے پاس تم فکر مت کرو مر د بنو اپنے اندر بر د باری پیدا کرو اور پھر ما ما کا فون آیا وہ مسلسل رو رہی تھیں بیٹی آ گئی ہے تمہارے گھر۔ میری دعا ئیں ساری  رائیگاں چلی گئیں مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ خوشی کا اظہار کروں یا گم کا بہر حال جب گھر پہنچا تو ماما با با کے اترے ہوئے چہرے دیکھ کے میں ان کے پاس ہی بیٹھ گیا ما ما کی باتوں کا لب لباب یہ تھا کہ اس لڑ کی نے بیٹیاں ہی پیدا کر نی ہیں یہ اپنی ماں پہ گئی ہے نغمہ خود بھی چار بہنوں میں تیسرے نمبر پہ تھی میں کچھ دن رک کے واپس جاب پہ آ گیا میری تریننگ ختم ہو چکی تھی لیکن میری پہلی پوسٹنگ دوسرے شہر میں ہی ہوئی تھی پہلی بچی کے بعد ایک سال میں میرے صرف دو چکر گھر کے لگ سکے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bursa escort beylikdüzü escort akbatı escort