نیندنہ آنے کا زبردست عمل

آج آپ  کو نیند نہ آنے  کے حوالےسے ایک مجرب عمل بتانے جارہے ہیں جو اکثر لوگوں کی  شکایت ہوتی ہے۔ اور ان  لوگوں کو  نیند بھی بھر پور اور ٹھیک سے نہیں آتی۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے امت  کی رہنمائی کےلیے ہر موقع  کی دعائیں بتائی ہیں۔اور ان دعاؤں کے پڑھنے سے  بندے کا اللہ تعالیٰ سے تعلق بھی پید اہوتا ہے۔ اور دنیا کے کام  بھی بن جاتے ہیں نیند کا آنا اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے۔ اس کے ذریعے بدن اور دماغ کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔ اور آدمی چست رہتاہے۔ لیکن جب کوئی شدید پریشانی خوف یا صدمہ لاحق ہوتا ہے۔ تو نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے۔ ایسے موقع کےلیے نبی کریم ﷺنے دعائیں بتا ئیں ہیں۔ پہلا: جب آدمی سونے لیٹے تو پہلے وضو کرلے۔

دوسرا: آخری تین قل والی سورتیں ایک ایک بار پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے بدن پر پھیرے ۔ تیسرا: 33بار سبحان اللہ ، 33 بار الحمدا للہ ، 33بار اللہ اکبر پڑھ کر ہاتھوں پر دم  کرکے بدن پر پھیرے۔ چوتھا: سونے کی دعا یہ پڑھے : “اللھم بسمک اموت واحیا” ۔پانچواں : ان مذکورہ دونوں دعاؤں  کو ایک بار پڑھ لے۔ ” اللھم  غارت النجوم وھدا ت العیون وانت حی قیوم لا تاخذک سنۃ ولا نوم یا حی یا قیوم اھدی الیلی وانم عینی ”  ترجمہ : اے اللہ! ستارے چھپ گئے اور آنکھیں بھی ڈوب گئیں ، اور تو ہی زندہ رہنے والا  او قائم رکھنے والا نگہبان  ہے، تجھے نہ اونگھ آتی ہے۔ اور نہ نیند۔ اے حی وقیوم تو میری رات کو بھی پرسکون بنا دے اور میری آنکھوں کو بھی نیند  بخش دے  ۔

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سےآپ ﷺ نے فرمایاکہ : انہوں نے بے خوابی کی شکایت کی تھی ۔ فرمایا: جب بستر پر سونے جاؤ تو یہ دعا پڑھو۔ ” اللھم رب السموات السبع وما اظلت ورب الارضین وما اقلت ورب الشیا طین وما اضلت کن لی جارا من شر خلقک کلھم اجمعین ان یقرط علی احدو ان یبغی علی عز جارک وجل ثنائک ولا الہ الا انت” ۔ چھٹا: جب لیٹ جائیں تو خوب دلجمعی کے ساتھ ان الفا ظ کو پڑھتا  رہے ” فضربنا علی اذانھم ”  یہ تصور کرے کہ یہ کلمات دیوار پر لکھے ہوئے ہیں۔ اور میں ان کو دیکھ رہا ہوں۔ ان تمام اعمال  کی پابندی کریں۔ انشاءاللہ!کام بھی ہوگا۔ اللہ سے تعلق بھی قائم ہوگا۔ اور ثواب بھی ہوگا۔ اور ان دعاؤں کی برکت سے نیندآور دوائیوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked