پائن ایپل جوس میں ایک چیز ملا کر پئیں گردوں کی صفائی ،پیشاب کی جلن جسمانی کمزوری سے نجات

پائن ایپل نہایت خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھل ہے جو طبی نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کا جوس پینے سے یا اسے مربہ کی شکل میں استعمال کرنے سے ہمیں بے شمار جسمانی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ گرم مزاج کے افراد کیلئے خاص تحفہ ہے یہ سفرا اور گرمی کی زیادتی کو کم کرتا ہے۔ اور پیاس کو دور کرکے ان کو فرحت بخشتا ہے ۔ گھبراہٹ بے چینی اور طبیعت کی گ۔راہنی اس سے دور ہوجاتی ہے ۔

آج ہم آپ کو پائن ایپل کے ایسے نسخہ کے بارے میں بتائیں گے جس کا استعمال کرکے آپ گرمی کی زیادتی کو ک۔نٹرول کرسکتے ہیں۔ پیشاب کی جلن ، درد پیلا پن اس کے استعمال سے دور ہوجاتا ہے ۔ پیشاب ک۔ھل کر آتاہے ۔ گردے مثانہ اور پیشاب کی نالیوں کو صاف کرنے اور گردوں میں سے فاس۔د مادوں کو خارج کرنے حتیٰ کہ ریت یا پتھری وغیرہ کو خارج کرنے کیلئے بھی یہ سادہ اور آسان سا نسخہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ خاص طور پر یورک ایسڈ کی زی۔ادتی اور اس کیوجہ سے پیدا ہونیوالی ٹانگ۔وں اور جوڑوں پر سوجن او رورم سے بھی نجات دلاتا ہے ۔ گرم بخار کی صورت جگر کی خرابی کے باعث بار بار شکایت ہوتے رہنا

ایسی شکایت کیلئے بھی یہ بہترین علاج ہے ۔ ہیپاٹائٹس ، یرقان کا مرض شروع ہورہا ہو تو اس کے استعمال سے کنٹرو ل ہوجاتا ہے ۔ کسی کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے۔اسی وجہ سے بار بار غصہ آتا ہے ۔ ذہنی تناؤ میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بھی یہ سادہ سا نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہیے ۔ اسی طرح نیند کی کمی کے مسئلے سے دوچارافراد کیلئے بھی یہ بہترین اور مؤثر علاج ہے ۔ اس کے کچھ دنوں کے استعمال سے پُرسکون اور گہری نیند آنے لگتی ہے ۔

یہ آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے اور جگر اور معدہ کی کمزوری سے نجات دلانے عام جسمانی کمزوری کو دور کرکے قوت اور انرجی کے حصول کا بہتری ذریعہ ہے ۔ صرف حاملہ خواتین کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ اس نسخہ کی تیاری کیلئے پائن ایپل کو چھیل اور اس کے دانوں کو الگ کرکے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد ان کا رس نکال لیں یہ رس تقریباً آدھا گلاس لے کر اس میں آدھا گلاس ہی عرق گل۔اب استعمال کیجئے اسے کوزہ مصری یا چینی سے میٹھا کرکے نوش فرمائیں ۔ اسے روزانہ صبح نہار منہ استعما ل کریں ۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو تمام امراض میں بہترین نتائج ملیں گے اور یہ بیماریاں آپ سے دور ہوجائیں گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *