پرانے سے پرانے پمپلز داغ دھبے نشانات اور کیل مہاسے سب ختم۔ تین دن دس سال پرانے پمپلز داغ دھبے، اور چہرہ صاف گورا۔

چہرے پر دانے جہاں تکلیف کا سبب بنتے ہیں وہیں وہ دانے اور ان کے داغ چہرے کو بدنما بھی ظاہر کرتے ہیں ۔ چہرے پر دانے نکلنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ مختلف کریموں کی مدد سے دانے تو ختم ہوجاتے ہیں البتہ ان کے نشانات باقی رہ جاتے ہیں ۔ جو چہرے کو بدصورت اور بدنما ظاہر کرتے ہیں ۔ اگر آپ اس قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو سب سے پہلے میٹابولزم کی درستگی پر دھیان دیں ۔ چہرے کی خوبصورتی کا دارومدار خون پر ہوتا ہے اور جسم میں خون بننے کا عمل درست میٹابولزم کے ہی مرہون منت ہے ۔جسم میں جس قدر عمدہ اور صاف و شفاف خون پیدا ہو گا اسی قدر جلد نرم و ملائم خوبصورت اور چمکدار ہو گی ۔ جلد کی رنگت میں خرابی ، داغ دھبے اور کیل مہاسے بننے کی اصل وجہ خون میں زہریلے مادوں اور تعفن کا شامل ہونا ہے

ایسی تمام غذائیں جو ہاضمے کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہوں انہیں فوراً اپنی خوراک سے نکال دینا چاہیے ۔ ان غذاؤں میں پیزا ، برگر ، سموسے ، پکوڑے ، نمکو ، کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات ، تلی اور بھنی ہوئی غذائیں وغیرہ شامل ہیں ۔ کچی سبزیوں ، پھلوں اور پھلوں کے رس کا بکثرت استعمال کریں ۔ دانوں کے نشانات دور کرنے کے لیے مغز اخروٹ اور کڑوے مغز بادام پیس کر سرکہ انگوری میں پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت چہرے کے داغوں پر لگائیں صبح کچے دودھ سے چہرے پر اچھی طرح مساج کرکے کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھولیں ۔ بہت جلد چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔ ایسی ورزشیں جن سے چہرے کی طرف خون کی روانی بہتر ہو ، وہ نہارمنہ ضرور کریں

خواتین اپنے چہرے کی جلد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا چہرہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے پاک ہولیکن آج کل کی مرغن غذاؤں اور فاسٹ فوڈز وغیرہ کھانے کی وجہ سے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں اور جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو جاتے جاتے جلد پر نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔جو دیکھنے میں بہت بدنما لگتے ہیں ۔ ایکنی کی وجہ سے بننے والے ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے مارکیٹ مختلف طرح کی پروڈکٹس سے بھری پڑی ہے او ر ان پروڈکٹس میں موجود کیمیکلز وقتی طور پر چہرے کو صاف ستھرااور رنگت کوگوری کر دیتا ہے ۔لیکن یہ چند دنوں کے استعمال کے بعد چہرے کا ستیاناس کر دیتی ہیں ۔

جلد مکمل طور پر خراب ہو جاتی ہے اور پہلے سے زیادہ دانے اور نشانات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ آج میں آپ کے لیے ایکنی کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کے نشانات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ایک ماسک لے کر آئی ہوں ۔ جو آپ گھر پر ہی تیار کر سکتی ہیں ۔اس کے چند دنوں کے استعمال سے ہی ان شاء اللہ چہرے کی جلد پر موجود داغ دھبوں کے نشانات ختم ہو جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *