پپیتا کئی امراض کی سستی دوا جلد کی خوبصورتی اور قوت مدافعت بڑھائے

پپیتا گرم علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے اور اپنے ذائقے خوبصورت رنگ اور صحت کے لیے بے پناہ فائدوں کی وجہ سے ساری دُنیا میں مقبول ہے اس کے بیج  سخت ہیں  یہ مفید پھل آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور کس وقت اس پھل کو نہیں کھانا چاہیے۔اس میں موجود بیٹا کروٹین اور وٹامن اے کی وجہ سے بینائی تیز رہتی ہے

پپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں موجود زیازینتھن اینٹی آکسائیڈینٹ نقصان دہ نیلی شعاؤں کو آنکھوں کو متاثر نہیں کرنے دیتا اور آنکھوں کی صحت کے لیے انہتائی مفید ہے پپیتا اور دیگر پھلوں کا زیادہ استعمال عُمر کے بڑھنے کے ساتھ زوال پزیر زوال پزیر آنکھوں کو تقویت دیتے ہیں اور زوال کے اس عمل کو سُست کرتے ہیں جن لوگوں کو کمزور نظر کا مسئلہ درپیش ہو انہیں چاہیے کہ وہ اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔ہمارے جسم میں وٹامن کے کی کمی ہماری ہڈیوں کو کمزور بناتی ہے اور اس کمی کی صورت میں معمولی چوٹ سے بھی ہڈی ٹُوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے

وٹامن کے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور وہ افراد جو وٹامن کےکی کمی کا شکار ہیں پپیتا اُن کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے۔میڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مُطابق ذیابطیس ٹائپ 1 میں مُبتلا افراد جب ڈائٹری فائبر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے خ ون کی شوگر کا لیول بڑھتا نہیں ہے اور ذیابطیس ٹائپ 2 میں مبتلا افراد میں فائبر کا زیادہ استعمال اُن کے خُ ون میں شوگر کو نارمل رکھتا ہے ایک چھوٹے سائز کا پپیتا 3 گرام جلد حل ہوجانے والی ڈائٹری فائبر پر مشتمل ہوتا ہے جو اسے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید غذا بناتا ہے۔پپیتے میں موجود قدرتی کیمیائی خمیرہ “پاپین” ایک طاقتور اور مُفید کیمیا ہے جو جہاں گ وشت کوبغیر پکائے گلا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں نظام ا نہظام کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اس کیمیا کے ساتھ پپیتے میں موجود فائبر اور پانی کی بڑی مقدار نظام انہظام کو فعال کرتی ہے

اور قبض جیسی بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتی جن لوگوں کو سینے میں جلن یا چبھن کی شکایت ہو تو انہیں چاہئے کہ وہ پپیتے کا استعمال کریں ان میں موجود انزائمز کی وجہ سے معدہ صحیح طرح سے کام کرتا ہے اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔پپیتے میں شامل فائبر وٹامنزاور پوٹاشیم دل کی بہت سی بیماریوں کو دُرست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں خاص طور پر دل کی بیماری کی صورت میں پوٹاشیم کا زیادہ استعمال اور سوڈیم کا کم استعمال دل کو تقویت دینے کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے۔پپیتا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند کیمیا چولین سے بھر پُور ہے اور چولین سونے کے دوران ہمارے جسم کو تقویت دیتا ہے یہ ہمارے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور یاداشت اور پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے یہ ہمارے نروس سسٹم کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اور فاضل چربی کو پگھلاتا ہے اور اعضا کی دائمی سوزش کو آرام دیتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked