پھلوں اور سبزیوں سے 16 بیماریوں کافوری علاج

بے خوابی کیلئے : اگر نیند نہ آرہی ہو تو ایک سرخ سا ٹماٹر لیں ۔ اس کو کاٹ کر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی دور ہوجاتی ہے۔ اگر نیند نہ آنے کی شکایت ہوتو سونےسےپہلے پیاز کھائیں سلاد یا کسی اور کھانے میں فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ مرگی کا مرض: سفیدپیاز کے عرق کے چند قطرے مرگی کےمریض کی ناک میں ڈالیں۔ اس سے مریض کو فوری آرام آجائےگا۔ گردے کادرد: کھیرا، ککڑی اور تربوز کھانے سے درد گردہ کا مرض انسان کے قریب نہیں آتا۔ پیاز کا رس پچیس گرام صبح نہارمنہ پیتے رہنے سے گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجاتی ہے۔ منہ کے چھالے: سبز دھنیا لے کر اس کاعرق نکالیں اور چھالوں پرلگائیں چھالے دور ہو جائیں گے۔ دبلاپن: دبلاپن دور کرنے کےلیے روزانہ پچیس گرام منقہ  کھانا چاہیے

یا روز انہ تین یا چار کیلے کھائیں ۔ کچی گاجریں کھانا یا گاجر کاجوس بھی جسم فربہ کرتا ہے۔ انجیر دودھ کے ساتھ کھانے سے اور کھجور کھانے سے بھی جسم فربہ ہوتا ہے۔ آواز بیٹھ جائے: تھوڑی سی ادرک چبائیں تو آواز ٹھیک ہوجائے گی، ادرک کے رس میں شہد ملا  کر کھانے سے بھی کھانسی او رگلے کی خرابی دور ہوجاتی ہے ۔ کمردرد: سبزی اورگوشت کے ساتھ ادرک کا استعمال کمر کے درد سے نجات دیتاہے۔ فالج: کریلے کا کثرت سے استعمال فالج کےمریضوں کے لیے مفید ہوتاہے۔ بھاپ کی جلن: اگر ہاتھ یا جسم کاکوئی حصہ بھاپ سے جل جائے تو کچا آلو پیس کر لگا دیں۔ چند منٹوں میں ہی کافی آرام محسوس ہوگا۔ کچے آلو لگانے سے جلن میں کمی ہو جائے گی۔ زیادہ چھینکیں روکنے کے لیے : سبز دھنیا سونگھنے سے زیادہ  چھینکیں آنا بند ہوجاتی ہیں۔

آدھے سر کا درد: لیموں کے چھلکے پیس کر سر اور پیشانی پر ملنے سے آدھے سر  کاد رد جاتا رہتاہے۔ یا پھر تھوڑے سے تازہ پسے ہوئے لہسن میں تھوڑا سا شہد ملا لیں (شہد اور لہسن کی مقدار برابر ہو) اورجس جانب درد ہو اس طر ف کنپٹی پر لیپ کی طرح لگا دیں۔ درد میں فوری افاقہ ہوگا۔ معدےکا السر: تین عدد کچے کیلے  لیں۔ اور چھلکا اتا ر کر کیلے کو دھوپ میں سکھا لیں۔ اور پھر کوٹ کر سفو ف بنالیں۔ خالی پیٹ آدھا چائے کے چمچ پانی کےساتھ چار دن تک کھائیں ، افاقہ ہو گا۔الرجی کا خاتمہ: الرجی کسی طرح کی ہوا گربند گوبھی روزانہ خالی پیٹ پچاس گرام سلاد یا ایسے ہی کھائیں تو بیس دن تک کھانے سے الرجی ختم ہوجائےگی۔

ہچکیاں بند کرنا: گنڈیریاں چوسنے سے ہچکیاں آنا بند ہوجاتی  ہیں۔ پیٹ کا درد: کچی ادرک اگر ہر کھانے میں اوپر سے شامل کرلیاجائے تو پیٹ کے درد اور پیٹ کے اپھارے کے لیے مفید ہے۔ دل کی گھبراہٹ: سیب اور گاجر کا مربہ دل کےلیے بہت مفید ہے۔ گاجر کا حلوہ بغیر گھی کے دل کے مریض کےلیے فائدہ مند ہے۔ آلو بخارا  او رلہسن دل کے امراض میں فائدہ دیتاہے۔ امرود کھانے  سے دل کے امراض گھبراہٹ رفع ہوتی ہے۔ نہار منہ سیب دودھ کے ساتھ کھانے سے دل کے امراض میں افاقہ ہوتاہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked