پھیپھڑوں کو بیماریوں سے بچا کر صحت مند بنائے پھیپھڑو ں کو بیماریوں سے بچانے والی 10 بہترین غذائیں

اگر ہم چاہتے کہ ہمارا جسم صحت مند طریقے سے کام کرتا رہے تو اس کے لیے پھیپھڑوں کا صحتمند ہونا بہت ضروری ہے۔

کیونکہ یہ ہمارے جسم میں انتہائی اہم افعال سراانجام دیتے ہیں۔ جس میں سب سے اہم جسم میں داخل ہونے والی ہواسے آکسیجن کو خ ون میں بھیجنا ۔ اورجسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنا ہے۔ اگر صیحح طر ح سے کام نہ کرے ۔ تو سات بیماریوں کے ساتھ نمونیہ اور سی ۔

او۔پی ۔ڈی جیسے خط رناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ پھیپھڑوں کاصحت مند رکھنے کا سب سےبہترین طریقہ اچھی غذا کا کھانا ہے۔ اچھی غذا ایسی سرمایہ کاری ہے جوہمارے جسم کو لمبے عرصے تک صحت مند رکھنے اور افعال رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ ہم ان کھانوں کا بتائیں گے جو ہمارے پھیپھڑوں کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اور ان کھانوں کو ہمیں اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔سب سےپہلے بات کریں گے پانی کی۔ پانی زندگی ہے۔ اورہمارے جسم کا ساٹھ فیصد سے زیادہ حصہ پانی پرمشتمل ہے۔ میڈیکل سائنس کے مطابق دماغ اور دل تہتر فیصد سے زیادہ پانی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ ہماری جلد چونسٹھ فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ ہمارے پٹھے اور گردے اناسی فیصد پانی پرمشتمل ہیں۔ اور ہمارے پھیپھڑے تیراسی فیصد پانی پر مشتمل ہیں۔ حتیٰ کہ ہمارے ہڈیوں میں بھی اکتیس فیصد پانی ہوتا ہے۔ پانی کی کمی سارے جسم کے ساتھ پھیپھڑو ں کا اتنہائی نقصان پہنچاتی ہے۔

پھیپھڑو ں کی خشکی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں انہیں متا ثر کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ روزانہ کم سےکم چھ سے آٹھ گلاس پانی لازمی پینا چاہیے۔ دوسرے نمبر چربی والی مچھلی ۔ ایسی مچھلی کا گ وشت جس میں زیادہ چربی ہو۔ پھیپھڑوں کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتبہ کرتی ہے ۔ کیونکہ چربی والی مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

اور ایسے پھیلتی ہے جیسے پھیپھڑوں کےساتھ دل او ر خ ون لے جانے والی شریانوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ تیسرے نمبر پرسیب ہے۔ سیب ایک ایسا پھل ہے جسے کھانا سارے جسم کے لیے مفید ہے مگر یہ پھیپھڑو ں کی کار کردگی پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ چوتھے نمبر خوبانی ہے ۔ خوبانی ہمارے ہاں اپنے موسم کےبعد بھی سارا سال خشک حالت میں میسر ہوتی ہے۔

اور خوبانی پھیپھڑوں کےلیے انتہائی مفید پھل ہےکیونکہ اس میں وٹامن اے کی بڑی مقدار شامل ہے۔ اور خوبانی کا وٹامن پھیپھڑوں کو انفیکشن سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے پانچویں نمبر پر بروکلی ہے۔ سب سبزیوں میں بروکلی بے شمار اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہے۔ اور ایک تحقیق کے مطابق یہ سبز سبزیوں میں پھیپھڑوں کے لیے سب سے زیادہ مفید سمجھی جاتی ہے۔

جو انہیں لمبے عرصے تک صحت مند رکھنے میں معاون کردا ر ادا کرتی ہے۔ چھٹے نمبر پر ہے پولٹری ۔ مرغی ، تتر، بٹیر وغیرہ بھی پھیپھڑوں کی صحت پر ایک انتہائی اچھے اثرا ت مرتب کرتے ہیں کیونکہ یہ کھانے میں وٹامن اے سے بھر پور ہیں۔ ساتویں نمبر پر اخروٹ ہے ۔ جوڈرائی فروٹ کا بادشا ہ ہے۔

جس کی غذائی صلاحیت ہمارے جسم کےلیے انتہائی مفید ہے۔ خاص طور پر دل ، دماغ، بلڈپریشر، ذیا بیطس اور پھیپھڑوں کےلیے کیونکہ اخروٹ پودوں سے حاصل ہونے والے اومیگا تھری سے بھر پور ہوتا ہے۔ اور روزانہ ایک مٹھی اخروٹ کھانے سے استماء اور سانس کی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

beylikdüzü escort bahçeşehir escort