پیٹ کی جلن ، تیزابیت ۔ اب نہیں ہو گی ۔ آزما کر دیکھ لیں۔

تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی کی جلن ایک ایسی پریشانی ہے جو کہ عموماً ہرشخص کے کبھی نا کبھی اور بعض کو عموماً درپیش رہتی ہے۔ سینے کی جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہی ہے جب آپ کا پیٹ خوراک کو ہضم کرنے سے انکارکردیتا ہے تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزازب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے جس سے آپ کو سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی رہتی ہے۔ یہ توممکن ہے کہ آپ کو جلن نا ہو لیکن تیزابیت کی شکایت ہو لیکن ایسا ممکن نہیں کہ جلن بغیر تیزابیت کے ہوجائے۔ وہ افراد جنہیں کبھی کبھار یہ مسئلہ درپیش آتا ہے اور وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا چاہتے ان کے لیے پیشِ خدمت ہیں 15 ایسے طریقے جن کے ذریعے آپ تیزابیت اور سینے کی جلن پر فوری قابو پاسکتے ہیں۔

آدھا چمچ کھانے کا سوڈا آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہاضمے کے لئے پیدا ہونے والے تیزاب میں شامل ہوکر اسکی تیزابیت ختم کردیتا ہے۔ آدھا چمچ کھاانے کا سوڈا ایک گلاس پانی میں اچھی طرح سے حل کیجئے اور اسے پی لیجئے کچھ ہی دیر میں آپ کے سینے میں جلن کا تاثرجاتا رہے گا۔ یاد رہے کہ یہ نسخہ ایک ہفتے سے زیادہ استعمال نا کیجئے۔ ایلویرا کا پودا جلن کے علاج کے لئے ایک بہترین قدرتی شے ہے یہ ناصرف سورج سے جھلسنے میں کارآمد ہوتا ہے بلکہ سینے کی جلن میں بھی بہترین دوا ہے۔ آدھا کپ ایلو ویرا کاوجوس کھانے سے پہلے استعمال کیجئے اور سینے کی جلن سے نجات پائیے۔

ایلویرا ایک قدرتی دست آور ہے لہذا ایلویرا کا جوس خریدتے وقت ایسا برانڈ منتخب کیجئے جس میں س لیکزیٹو یعنی دست آور مادہ ختم کیا جاچکا ہو۔ سینے کی جلن رات میں عموماً شدید ہوجاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ لیٹتے ہیں تو کششِ ثقل کے سبب آپ کے پیٹ میں موجود تیزاب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے۔ اس کا آسان علاج یہ ہے کہ اپنے بسترکے سرہانے کے پائے کسی لکڑی کے ٹکڑے کے ذریعے 6 انچ اوپرکردیں۔ ایک اور اہم بات وہ یہ کہ کبھی بھی رات کےکھانے کے تین سے چار گھنٹے بعد تک سونے کا قصد نا کریں۔ کھانے کھاتے ہوئے ککبھی بھی بڑے نوالے نا لیں بلکہ ہمیشہ چھوٹے نوالے بنائیں اور انہیں آہستگی سے چباکر حلق سےاتاریں ،

یاد رکھئے معدے کے دانت نہیں ہوتےاپنی خوراک کا معائنہ کیجئے کہ کس شے کے سبب آپ کو تیزابیت ہورہی ہے اکثر اوقات ٹماٹر، ترش پھلوں اور چٹ پٹی اشیا تیزابیت کا سبب بنتی ہیں، ان سے پرہیز کرکے بھی آپ تیزابیت ےس محفوظ رہ سکتے ہیں۔ سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے دن میں چند کیلوں کا استعمال یا سونے سے چند گھنٹوں قبل ایک سیب کا استعمال آپ کو تیزاب کی شکایت سے نجات دلا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked