کان کا درد 5 منٹ میں ختم

زندگی میں چھوٹی چھوٹی بیماریاں آتی رہتی ہیں۔ لیکن ہمارا جو آج کا ٹاپک ہے وہ کان کے درد سے متعلق ہے کہ اگرآپ کےکان میں اچانک سے درد ہوجائے تو آپ کیسے باآسانی کان کے درد کو ختم کرسکتے ہیں۔ اور اس سے پہلے آپ اپنی کان میں قطرے اور دوسری دوائیاں  لے کر آزما چکیں ہیں۔ آپ کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ تو ایک بار ہمارے بتائے ہوئے نسخہ پر ضرورعمل کریں ۔

آپ کو کان کے درد کا ایک ایسا ٹوٹکہ بتائیں گے جو ہمارے خود کا آزمایا ہوا ہے ۔ اور یہ سو فیصد کارآمد ہے۔ اگرآپ کے کان میں کسی بھی قسم کی تکلیف  ہے۔ تواس آرٹیکل  کو پورا پڑھیں  ۔ تاکہ آپ باآسانی سے پانچ منٹ میں ہی کان کے درد کوختم کرسکیں۔ اگرآپ کے کان میں شدید درد ہے۔ توآپ ہمارے بتائے ہو ئے ٹوٹکے پر عمل کریں تو ا س کو باآسانی سے ختم کرسکتے ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے صرف اور صرف ایک چیز کی ضرورت ہوگی۔ اور وہ بھی باآسانی دستیاب ہوجائےگی۔ اس کےلیے آپ خالی زیتون کا تیل لے کر ا س کو  نیم گرم  کرلیں۔ اور اس کے بعد دو سے تین قطرے آئل کے کان میں ڈال کر لیٹ جائیں ۔

تقریباً پندرہ سے بیس منٹ کےلیے آپ زیتون کا تیل پڑا رہنے دیں۔ ایسا کرنے سے کچھ ہی وقت میں آپ کا کان کادرد رفع ہوجائےگا۔ اگرآپ کےپاس زیتون کا تیل نہیں ہے۔ توآپ ایک لہسن کا ٹکڑ ا  لے کر اس کو کوٹ لیں۔ اور اس کا رس کسی روئی  میں بھگو لیں۔ اور آپ اس روئی کے ٹکڑے کو کان میں رکھ لیں۔ جہاں آپ کے کان میں درد ہے ۔ایسا کرنے سے آپ کے کان کا درد ختم ہوجائےگا۔ یہ دونوں نسخے بہت ہی کارآمد ہے۔ اور اس سے آپ کے کان کا درد بہت جلد ختم ہوجائےگا۔ کان میں درد ہونے کی چند عام وجوہات میں دانتوں میں کیویٹی، نتھنوں میں انفیکشن، کانوں میں جمع ہونے والا کچرا اور ٹانسلز شامل ہیں جبکہ بیشتر افراد کو کان میں سوجن کا سامنا ہوتا ہے

جسے ایئر انفیکشن کہتے ہیں۔ بچوں کو ایئر انفیکشن کا سامنا زیادہ ہوسکتا ہے، اس انفیکشن میں کانوں میں درد اور سننے کی صلاحیت میں کمی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز اینٹی بایوٹکس کا استعمال ضروری قرار دیتے ہیں، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس درد سے نجات کے ٹوٹکے آپ کے باورچی خانے میں بھی موجود ہیں۔  لہسن کو سرسوں کے تیل کے ساتھ گرم کریں، جب لہسن سیاہ ہوجائے تو اس تیل کو ٹھنڈا کرلیں، بعدازاں چند قطرے اس جگہ لگائیں جہاں تکلیف ہے۔ سرسوں کے تیل کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیں، کان میں موجود ویکس خود ختم ہوجائے گا۔ نمک کو گرم کرکے گرم پانی کے ساتھ روئی پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے اس روئی کو کان پر رکھیں، اس سے درد میں کمی آسکتی ہے۔ کان کے انفیکشن پر تلسی کے جوس کا استعمال بھی مثبت ثابت ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked