کد و کے بیج کرشماتی فوائد کیساتھ

کدو کے بیجوں  کی افادیت  پر بات کریں گے ۔ جن کو ہم پمکن سیڈز کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ کمزور قوت مدافعت ، شوگر کی بیماری ، ہائی کولیسٹرول ، پیٹ کے جملہ امراض ، دل سے جڑی بیماریاں، نیند نہ آنے کی پریشانیاں ،  کمزور ہڈیاں، گنٹھیا اورجوڑوں  کی تکلیف، سٹریس اور اینزائیٹی ، نظام انہضام  کی خرابی ، نظر کی کمزوری ، دھندلہ پن، ہائی بی ۔پی ، بریسٹ کینسر، پیشاب کاکم یا زیادہ آنا،  یو ۔آئی۔ٹی کا مسئلہ ، خ ون کی کمی ، پیٹ میں کیڑوں کا ہوجانا ان کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ جو صرف کد و کے بیجوں سے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ کدو کے بیجوں کے استعمال کرکے آپ اپنے جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچاسکتے ہیں۔ ان کے استعمال سے آپ قوت مدافعت کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ شوگر سے محفو ظ رہ سکتے ہیں۔ کو لیسٹرول کو بھی کنٹرول کر سکتے  ہیں۔

دل کی شریانیں  کبھی بھی بلاک نہیں ہوں گی۔ اور آپ کا دل ہمیشہ صحتمند رہے گا۔ بہت سے لوگ کدو کی سبزی پسند نہیں کرتے ۔ لیکن کدو کی سبزی ضرور  کھانی چاہیے ۔ جو سبزی ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ کی پسندید ہ سبزی ہو۔ او ر اس میں شفاء نہ ہو۔ تو یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ نبی پاک کدو کی سبزی کو بہت زیادہ پسند کیا کرتے تھے۔ جہاں کدو ایک بہت ہی فائدہ مند سبزی ہے۔ وہیں اس کے بیجوں میں نیوٹریشن کا خزانہ بھی چھپا ہوا ہے۔ سب سےپہلے ہم جان لیتے ہیں۔ ان  بیجوں کو کس طرح استعما ل کرنا چاہیے ؟ ایک کھلے برتن میں ایک گلاس پانی ڈال کر اس پانی میں مٹھی بھر یا دو بڑے چمچ ڈال کر دس منٹ تک ابال لیں۔ پھر ان بیجوں کو چھان کر پلیٹ میں نکال لیں۔ ہاتھ سے مسل کر دوبارہ پانی میں  ڈال کر ابلنے دیں۔ تھوڑی دیر ابالنے کے بعد اس پانی کو گرینڈر میں گرینڈ کرلیں۔

اور جو س بنا لیں۔ یہ بہترین ڈرنک تیار ہے۔ ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن اس ڈرنک کا استعمال کرسکتےہیں۔ کد و کے بیج رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ  دیں۔ صبح اٹھ کر ان کے بیجوں  کے چھلکے الگ کردیں۔ اور پھر اسی پانی میں ابال لیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے ۔ تو چائے کی طرح  گھونٹ گھونٹ پی سکتے ہیں۔ حاملہ خواتین اس ڈرنک کا استعمال نہ کریں۔ ان بیجوں میں  منر لنز، پوٹاشیم ، فاسفورس، زنک ، فائبرز اور سیلینیم پایا جاتاہے۔ ان بیجوں میں  اینٹی آکسیڈ نیٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ جو سیلز کو ڈیڈ ہونےسے بچاتے ہیں۔ سیلینیم کی کمی کی وجہ سے مرد اور عورت میں بانجھ پن ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بھی ان فرٹیلیٹی کا شکار ہیں۔ یا بانجھ پن کا شکار ہیں۔ تو کدو کے بیج ضرور استعمال کریں۔

اس کے علاوہ سیلینیم مردوں میں ہونے والے پروسٹیٹ  کینسر سے بھی  بچاتا ہے۔ یہ پروسٹیٹ  کےلیے بہت بہترین چیز ہے۔ کدو کے بیج ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ کد و کے بیج آنتوں کے سسٹم کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ کد و کے بیجوں میں اومیگا تھری اور  ایلفا لینولینک ایسڈ بھر پو ر مقدار میں  پایا جاتا ہے۔ کد و کے بیجوں میں وٹامن  اے ، بی ون ، بی ٹو اور بی تھری بھی ہوتا ہے۔ ان میں پروٹین اور مائینو سیچوریٹڈ فیٹ بھی اچھے مقدار میں ہوتے ہیں۔ ان بیجوں میں اینٹی انفلا میٹری خصوصیات ہوتی ہیں ۔جس  کی وجہ سے ہاتھ اور پاؤں کے جوڑوں کی سوجن ٹھیک ہوجاتی ہے۔ جن لوگوں کو شوگر ہے ۔ ان کے لیے کدو کے بیج کافی فائدہ مند ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked