کچن میں موجود 2 چیزوں سے نسخہ بنائیں

آج ہم آپ کے کچن میں موجود دچیزوں سے ایک انتہائی فائدہ مند اور قیمتی نسخہ تیار کریں گے ۔ یہ سادہ اور آسانی سے تیارہونےوالا نسخہ بے شمار امراض میں کامیاب علاج کے طو رپرکام آتا ہے۔ معدے کی کمزوری ہو  ، بھوک کم لگنا، کھایا پیا ٹھیک طرح سےہضم نہ ہونا، پیٹ میں گیس اور ریاح کی زیادتی کے باعث ، پیٹ ہروقت بھرا ہوا اور غبار ے کی طرح تنا ہوا محسوس ہونا ، معدے میں یا پیٹ میں جلن، کھائی گئی غذاہضم  ہوئے بغیر ایسے ہی خارج ہوجانا، چھوٹا پیشاب جل کر آنایہ  تمام شکایات اس نسخہ کا استعمال کرنےسے بہت جلد دور ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نسخہ جگر کی کمزوری کو دورکرتاہے۔ جگر کے افعال کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ یہ جگر کو ڈی ٹاکس کرنے کا کام  بھی بخوبی سرانجام دیتاہے ۔

جلدکی رنگت زرد پڑجانا، بدن میں خ ون کی کمی کا مسئلہ  اس کا استعمال کرنے سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جوڑوں میں ریاح کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے درد اور پٹھوں کے درد، ٹانگوں یا پنڈلیوں میں جکڑن، نسوں کی کمزوری اور نسوں کے دب جانے کے باعث ہونے والے درد بھی اس کا استعمال کرنے سے ٹھیک ہوجاتےہیں۔ اس کے علاوہ گردوں  کا انفیکشن ، پیشاب میں پیپ آنا، پیشاب کرتے وقت درد اور تکلیف محسوس ہونا، اس کے استعمال کرنے سے دور ہوجاتا ہے۔ اندرونی ورم  اور سوجن سے نجات دلاتا ہے۔ موٹاپااور وزن کم کرنے کے شوقین افراد بھی اس  کا استعمال کرکے بھر پور فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ عرصہ کھانے پینے میں مصنوعی ، ان ہیلتھی ڈائیٹ کا استعمال نہ کیا جائے۔

اور قدرتی غذاؤں  پر اکتفا کرتے ہوئے اس نسخے کو استعمال کیا جائے تو پیٹ کم کرنے میں کافی حد تک معاون اور مدد گار ثابت ہوتا۔ پھیپھڑوں کو فاضل مادوں سے پاک کرکے ان  کےلیے بھی تقویت کا باعث بنتا ہے۔ا ور کھانسی یا سانس کی تنگی کے اکثر مریض اس نسخہ کا استعمال کرنےسے  ٹھیک ہوجاتے  ہیں۔ ایک ایسا بہترین اور افادیت سے بھرپور نسخہ آپ  کو بتارہے ہیں۔ اس کے لیے ایک انچ کے قریب ادرک کا ٹکڑا اور ایک چمچ تازہ اور خوشبودار سونف لینی ہے۔ ان دونوں کو  ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں ۔ جب پانی ایک کپ کے قریب رہ جائے تو چولہے سے اتار کر فلٹر کرلیں۔ اور نوش فرمائیں ۔ اسے آپ صبح وشام دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ آپ چاہیے تو اسے شہدسے میٹھا بھی کرسکتے ہیں۔ انشاءاللہ! آپ خود فرق محسو س کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked